وفاقی حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے لئے فنڈ فراہمی کا عمل شروع کر دیا
اسلام آباد(چترال ٹائمز رپورٹ)بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں بڑی رکاوٹ دور ہو گئی۔ وفاقی حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے لئے فنڈ فراہمی کا عمل شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات پر 20 ارب 64 کروڑ روپے خرچ ہونگے۔ پہلے مرحلے میں خیبر پختونخواہ کو فنڈز ملیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات پر 3 ارب 85 کروڑ روپے خرچ ہونگے۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات پر 9 ارب 59 کروڑ روپے کے اخراجات آئینگے۔ اسی طرح بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر 4 ارب 30 کروڑ روپے اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات پر 2 ارب 90 کروڑ روپے خرچ ہونگے۔