Chitral Times

Dec 5, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر صحت کی تمام ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو ڈیوٹی سٹیشن پر موجود رہنے کی ہدایت، تمام ہیلتھ عملہ ڈریس کوڈ کی پابندی کرے: مراسلہ جاری

Posted on
شیئر کریں:

وزیر صحت کی تمام ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو ڈیوٹی سٹیشن پر موجود رہنے کی ہدایت، تمام ہیلتھ عملہ ڈریس کوڈ کی پابندی کرے: مراسلہ جاری

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور ایم ایس کو اپنے ڈیوٹی سٹئشن پر موجود رہنے اور اپنے متعلقہ ہسپتالوں میں ڈریس کوڈ کے نفاذ کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ صحت سے جاری دو الگ الگ مراسلوں میں تمام ہیلتھ کئیر پروفیشنلز کو ڈریس کوڈ کی پابندی کرنے اور متعلقہ افسران کو ڈریس کوڈ کے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ مراسلے کے مطابق تمام ڈی ایچ اوز اور ایم ایس اپنی ڈیوٹی سٹیشن پو موجودگی یقینی بنائیں اور کوئی بھی ڈی ایچ او، ایم ایس ڈیوٹی سٹیشن چھوڑنے سے قبل ڈائریکٹوریٹ جنرل سے پیشگی اجازت طلب کرے گا۔

آصف زرداری پیپلزپارٹی کی صدارت سے مستعفی

اسلام آباد(سی ایم لنکس) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا۔آصف زرداری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اس حوالے سے آگاہ بھی کردیا۔آصف علی زرداری مارچ میں ملک کے 14 ویں صدر منتخب ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ وہ اس سے قبل 2008 سے 2013 تک بھی ملک کے صدر رہ چکے ہیں۔ انہیں کے دور میں 18 ویں آئینی ترمیم منظور کی گئی تھی، جس کے تحت صدر کو حاصل زیادہ تر اختیارات وزیراعظم اور پارلیمان کو منتقل کر دیے گئے تھے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
88255