وزیر زادہ کالاش کی اقیلتی نشست پرایم پی اے منتخب ہونے پرعلاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیر زادہ کالاش کی اقیلتی نشست پرایم پی اے منتخب ہونے پرکالاش ویلی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ،کالاش کے تینوں وادیوںمیںگزشتہ دو دنوںسے خوشی کا سما ہے، جبکہ وزیر زادہ کےگھر میں مبارکباد دینے کیلئے آنے والوںکا سلسلہ جاری ہے . کالاش کمیونٹی کےساتھ مسلمان کمیونٹی کی طرف سے بھی کثیر تعداد میں لوگ ان کو مبارک باد دینے کالاش ویلی پہنچ گئے ہیں. یاد رہے کہ وزیر زادہ کالاش پشاور یونیورسٹی سے فارع التحصیل ہیںاورگزشتہ کئی سالوںسے بطور منیجر ایک غیر سرکاری ادارہ اے وی ڈی پی کے ساتھ منسلک ہے . حال ہی کے جنرل الیکشن میںپی ٹی آئی پارٹی کی طرف سے ان کا نام اقلیت کے مخصوص نشست کیلئے نامزد کیاگیا تھا . جس کی رو سے اب وہ اقلیتی نشست پر ایم پی اے منتخب ہوگئے ہیں. جس کا وعدہ عمران خان نے ان کے ساتھ دو سال پہلے چترال آمد کے موقع پر کیا تھا . اور پاکستان بننے کے بعد یہ کالاش کمیونٹی کی تاریخمیںپہلی دفعہ ایم پی اے بن گیا ہے.
یہاںیہ بات بھی قابل زکر ہے کہ چترال سے مخصوص نشست پر صرف اقلیتی امیدوار کے علاوہ کسی اور کا نام شامل نہیںہے. جبکہ چترال کے بعضحلقے مخصوص نشست پر ایک خاتون کا نام بھی لے رہے ہیںجو کسی دوسرے علاقے کی ہے . چترال کی نہیں . جس کی وضاحت پی ٹی آئی چترال کے قائدین نے بھی کی .