Chitral Times

Oct 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر تعلیم کی ہدایت پر 13 اضلاع میں 300 کروڑ کی لاگت سے سیلاب سے متاثرہ 520 سکولوں کی ازسرنوتعمیر اور بحالی، 18 سکولز کی اپ گریڈیشن کی منظوری۔

Posted on
شیئر کریں:

وزیر تعلیم کی ہدایت پر 13 اضلاع میں 300 کروڑ کی لاگت سے سیلاب سے متاثرہ 520 سکولوں کی ازسرنوتعمیر اور بحالی، 18 سکولز کی اپ گریڈیشن کی منظوری۔
سیکرٹری تعلیم کی زیر صدارت DDWP اجلاس

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا میں ڈیپارٹمنٹ ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کی ہدایت پر سیکرٹری تعلیم نے سیلاب سے متاثرہ 520 سکولوں کی ازسرنو تعمیر اور بحالی کی منظوری دی، ان سکیموں کی کل لاگت 300 کروڑ روپے ہے۔ یہ تمام سکیمیں ورلڈ بینک کے تعاون سے مکمل کی جائیں گی۔ یہ سکیمیں صوبہ خیبر پختون خوا کے تیرہ اضلاع میں مکمل کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ صوابی اور نوشہرہ کے 18 سکولوں کی پرائمری سے مڈل اپ گریڈیشن کی منظوری بھی دی گئی، جس کی کل لاگت 40 کروڑ روپے ہے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں اسپیشل سیکریٹری تعلیم اسفندیار خٹک، چیف پلاننگ آفیسر شیر اعظم خان، سینئر پلاننگ افسر شہاب اللہ، ورلڈ بینک کے آپریشن سپیشلسٹ عصمت خان، HCIP کی سینئر مینجمنٹ اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام شریک تھے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
70276