Chitral Times

Oct 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر بلدیات کی ملاکنڈ ڈویژن کے تحصیل میونسپل آفیسرز کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ)خیبر پختو نخوا کے سنیئر وزیر بلد یا ت و دیہی تر قی وپارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنا یت اللہ خان نے ملاکنڈ ڈویژن کے تحصیل میونسپل آفیسر کی مجموعی کارکردگی پر اطمیان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ لوگوں کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی ، صفائی ، نکاس آب، سیاحت کی فروغ، ریونیو میں اضافہ بلڈنگ بائی لاز اور ڈسٹرکٹ فنڈز کے بہترین استعمال کے لئے مزید کوششیں تیز کی جائیں ۔ یہ ہدایت انہوں نے پشاور میں ملاکنڈ ڈویژن ٹی ایم ایز کی کارکردگی سے متعلق اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے جاری کیں ۔ اس موقع پر سیکرٹری بلدیات سید جمال الدین شاہ، سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ حضر حیات کے علاوہ ملاکنڈ ڈویژن کے تحصیل میونسپل آفیسرز نے بھی شر کت کیں۔ اجلاس میں ٹی ایم اوز کی کارکردگی ، مشکلات اور مسائل کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی ۔ اجلاس میں اپر دیر، بحرین اور مدین کے ٹی ایم ایز نے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بتایا کہ شہریوں کومعیاری میونسپل خدمات فراہم کرکے 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ اجلاس میں بعض ٹی ایم ایز کی صفائی کی بہتری کیلئے کئے گئے اہداف مکمل کرنے کو سراہا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو انعام و اسناد سے نواز ا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان اور ہمارا دینی و اخلاقی فریضہ بھی ہے۔ سینئر وزیر بلدیات نے کہا کہ اپنے گھروں کے علاوہ گلی محلوں کو صاف کرنا مہذب معاشرے کی نشانی ہے ۔صوبائی وزیر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کے علاوہ سکول و کالجز علماء اور طلباء کے ساتھ انتہائی قریبی رابطہ رکھیں اور صفائی و حفظان صحت اصولوں کی آگاہی کیلئے بھر پور مہم چلائیں۔عنایت اللہ نے کہا کہ گندگی جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے کوڑادان میں ڈالیں اورمعیاری کوڑاد ان مقرررہ مقامات پر رکھنی چا ہےئے اور مخصوص کوڑا دان گاڑیاں گند اٹھاتے وقت ڈھانپی ہوئی ہونی چاہےئے تاکہ محفوظ طریقے سے کوڑا کرکٹ مقررہ جگہ تک پہنچایا جا سکے۔صوبائی وزیرنے محکمہ بلدیات کے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ دریا کے پانی کو آلودہ نہ ہونے دے اور اس مقصد کے لئے گندے پانی کے نکاسی کیلئے علیحدہ انتظام کریں اور انہوں نے مزید کہا کہ آبنوشی کے زنگ آلود ، فرسودہ اور ٹوٹے ہوئے پائپوں کو بھی جلد از جلد تبدیل کریں تا کہ لوگوں کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی یقینی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن قدرتی وسائل و نظاروں سے مالا مال ہے لہٰذا متعلقہ حکام سیاحت کی فروغ کیلئے تما م دستیاب وسائل بروئے کار لائیں تا کہ بحرین، مدین ، کالام ، کلکوٹ اور براول کے سیاحتی مقامات سے زیادہ سے زیادہ لوگ لطف اندوز ہوں۔

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
6248