Chitral Times

Jan 19, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کیطرف سے مسافر اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مریضوں, تیمارداروں کیلئے افطار دسترخوان کا اہتمام، ڈپٹی کمشنر کا کاروباری مراکز کا دورہ

شیئر کریں:

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کیطرف سے مسافر اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مریضوں, تیمارداروں کیلئے افطار دسترخوان کا اہتمام، قیمتوں کو کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا کاروباری مراکز کا دورہ

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کیطرف سے مسافر اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مریضوں, تیمارداروں کیلئے ہسپتال کے مسجد میں افطار دستر خوان کا اہتمام کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان خان نے خصوصی طور پر افطار دستر خوان میں شرکت کی اور مسافروں, مریضوں اور تیمارداروں کیساتھ روزہ افطار کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر محمد عاطف جالب, اے سی یو ٹی خلیل اللہ اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی عوام دوست و فلاحی پالیسیوں کے انعقاد کیلئے افطار دستر خوان کا اہتمام ضلع کے ہر علاقے کی سطح پر رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں جاری رہیگا۔

 

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے رمضان المبارک میں عوام کو مکمل ریلیف دینے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے لوئر چترال بازار کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف فوڈ کے سٹالز کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام اور چھوٹے پیمانے پر سٹالز لگانے والے کاروباری طبقے سے ملاقات کی۔ ان سے کاروبار اور درپیش مسائل سے متعلق دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سٹالز مالکان کو صفائی اور معیار کا خیال رکھنے کی یدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اچھے معیار کے سٹالز لگانے والے افراد کی حوصلہ افزائی کی۔ اور ان کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کرتے ہوۓ کہا کہ رمضان المبارک کے برکت مہینے میں اپنے ارد گرد کے غریب اور مستحق طبقے کا خاص خیال رکھیں ۔ ان کے ساتھ تعاون کریں۔جس کا اسلام ہمیں درس دیتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال بازار میں قائم شدہ پرائس کمپلین ڈیسک کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈیوٹی پہ مامور عملے سے ملاقات کی ۔ عملے سے شکایات سے متعلق دریافت کیا۔ عملے کو عوام کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے درج شدہ عوامی شکایات کا از خود نوٹس لیتے ہوۓ مسائل کو حل کرانے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شکایات ڈیسک کی وہ خود نگرانی کرینگے۔ ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی۔ تا کہ رمضان میں عوام کو ترجیحی بنیادوں پر ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

chitraltimes dc lower chitral muhammad imran bazar visit ramzan dastarkhawn aftari 1

chitraltimes dc lower chitral muhammad imran bazar visit ramzan dastarkhawn aftari 9 chitraltimes dc lower chitral muhammad imran bazar visit ramzan dastarkhawn aftari 10 chitraltimes dc lower chitral muhammad imran bazar visit ramzan dastarkhawn aftari 11 chitraltimes dc lower chitral muhammad imran bazar visit ramzan dastarkhawn aftari 12

chitraltimes dc lower chitral muhammad imran bazar visit ramzan dastarkhawn aftari 2pakora chitraltimes dc lower chitral muhammad imran bazar visit ramzan dastarkhawn aftari 3 chitraltimes dc lower chitral muhammad imran bazar visit ramzan dastarkhawn aftari 4 chitraltimes dc lower chitral muhammad imran bazar visit ramzan dastarkhawn aftari 5 chitraltimes dc lower chitral muhammad imran bazar visit ramzan dastarkhawn aftari 6 chitraltimes dc lower chitral muhammad imran bazar visit ramzan dastarkhawn aftari 7 chitraltimes dc lower chitral muhammad imran bazar visit ramzan dastarkhawn aftari 8


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
86209