وزیر اعلیٰ کی صوبائی سیکریٹری انرجی کو اپر چترال کو بجلی دینے کیلئے پیڈو اور پیسکو کے درمیان معاملات فوری طور پر نمٹانے کی ہدایت
پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے صوبائی سیکریٹری برائے انرجی نعیم خان کو ہدایت کی ہے کہ وہ گولین گول بجلی گھر چالو ہونے سے پہلے پیڈو اور پیسکو کے درمیان معاہدہ کو حتمی شکل دیں تاکہ اپر چترال کے عوام کو بروقت بجلی دی جاسکے۔ وزیر اعلیٰ نے واپڈ اور پیسکو کے درمیان تمام معاملات فوری طور پر طے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گولین گول بجلی چالو ہوتے ہی اپر چترال کو پیڈو کے زریعے بجلی دی جائے ۔ جس کیلے تمام معاملات ہنگامی طور پر طے ہونی چاہیے۔ تاکہ علاقے کے مشکلات کم ہو۔
وزیر اعلیٰ ہاوس سے جاری ہینڈ کے مطابق انھوں نے مذید کہا کہ صوبائی حکومت نے پیڈو کے ذریعے چترال میں ریشون پراجیکٹ کے تباہ شدہ علاقوں میں گھروں کو شمسی توانائی اور ہیوی ڈیوٹی ڈیزل جنریٹر کی سہولت فراہم کی تاکہ عوام کی مشکلات کم کی جا سکیں۔