Chitral Times

Apr 29, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر اعلیٰ کا صوبے میں صنعتوں کے قیام کے لیے الاٹ کی گئی زمینوں کے دیگر مقاصد کے لئے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی چھان بین کے لئے چیف سیکرٹری کو ٹاسک فورس تشکیل دینے کی ہدایت

Posted on
شیئر کریں:

وزیر اعلیٰ کا صوبے میں صنعتوں کے قیام کے لیے الاٹ کی گئی زمینوں کے دیگر مقاصد کے لئے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی چھان بین کے لئے چیف سیکرٹری کو ٹاسک فورس تشکیل دینے کی ہدایت

 

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے صوبے میں صنعتوں کے قیام کے لیے الاٹ کی گئی زمینوں کے دیگر مقاصد کے لئے استعمال ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی چھان بین کے لئے چیف سیکرٹری کو ٹاسک فورس تشکیل دینے کی ہدایت کر دی ہے۔

 

بدھ کے روز وزیر اعلی سیکرٹریٹ سے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں صنعتوں کے قیام کے لئے ماضی میں حکومت کی طرف سے  زمینیں خرید کر الاٹ کئی گئی ہیں لیکن یہ بات وزیر اعلیٰ کے نوٹس میں آئی ہے کہ ان میں سے بعض زمینیں یا تو خالی پڑی ہیں یا مبینہ طور پر کسی دوسر مقاصد کے لئے استعمال ہو رہی ہیں۔ ان زمینوں کا دیگر مقاصد کے لئے استعمال ہونا نہ صرف اصل مقصد سے انحراف ہے بلکہ متعلقہ شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی ہے اس لیے اس معاملے کی مکمل چھان بین کے لئے محکمہ ہائے صنعت،  قانون اور بورڈ آف ریونیو کے حکام پر مشتمل ٹاسک فورس تشکیل دی جائے اور ان زمینوں کی ایکوزیشن، ایوارڈ اور دیگر جملہ دستاویزات کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے کر قابل عمل تجاویز پر مشتمل ایک جامع پلان پیش کیا جائے۔

 

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں صنعتوں کے قیام کے لئے حاصل کی گئی ان زمینوں کا مکمل آڈٹ کیا جائے اورصنعتوں کے لئے حاصل کی گئی ان زمینوں کے کسی دوسرے مقاصد کیلئے استعمال ہونے کی واضح نشاندہی کی جائے اور  مروجہ قواعد و ضوابط کی روشنی میں ایسی تمام زمینوں کی قانونی حیثیت کا تعین کیا جائے۔ مزید کہا گیا ہے کہ ان زمینوں کے غیر مجاز استعمال کے مسلئے کے قابل عمل اور قانونی حل تجویز کرنے کے لئے شراکت داروں بشمول مقامی انتظامیہ، صنعتوں کے نمائندوں اور متاثرہ زمین مالکان سے مشاورت کی جائے اور ضرورت پڑنے پر دیگر مقاصد کے لئے استعمال ہونے والی ان زمینوں کو واپس لینے، قانونی چارہ جوئی کرنے اور جرمانے عائد کرنے کے لئے تجاویز پیش کی جائیں اور  جہاں ممکن ہو وہاں ان زمینوں کو صنعتوں کے قیام کے اصل مقصد کے لئے استعمال میں لانے کے لئے پلان تیار کیا جائے۔

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
100551