Chitral Times

Dec 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر اعلیٰ کاتمام ڈپٹی کمشنرز کو کھلی کچہریوں کا انعقاد دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کوہدایت کی ہے کہ وہ PMRU کے اعلان کردہ ایس او پیز کے مطابق کھلی کچہریوں کا انعقاد دوبارہ شروع کریں۔ یہ سب سے بہتر اور موثر وہ طریقہ اور ذریعہ ہے جس سے عوام کی شکایات کا ازالہ اور ان کی مشکلات اور مسائل کا حل ان کی دہلیز پر کیا جاتاہے۔وزیراعلی نے مزید ہدایت کی ہے کہ اضلاع میں ڈپٹی کمشنر ز کی جانب سے منعقدہ ہر کھلی کچہری میں تمام محکموں اور اداروں کے مقامی دفاتر کے سربراہ شرکت کریں گے جبکہ متعلقہ محکموں کی موجودگی بھی لازمی ہوگی۔ انہیں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ اس سلسلے میں ہر سرگرمی کی تکمیل کی رپورٹ PMRU کے ذریعے وزیر اعلی سیکرٹریٹ کو بھی پیش کی جائے۔ اس ضمن میں کھلی کچہریوں کی رپورٹ، کھلی کچہریوں میں پیش کردہ شکایات کے ہمراہ خیبر پختونخوا سٹیزن پورٹل ڈیش بورڈ کے ذریعے پیش کی جائے گی تاکہ شکایات کا ازالہ موثر طورپر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی نگرانی بھی جاسکے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
13280