Chitral Times

Dec 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے تشکیل کردہ وفد/جرگہ کا ضلع کرم کا دورہ مکمل،فریقین سات روزہ سیز فائر پر متفق

Posted on
شیئر کریں:

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے تشکیل کردہ وفد/جرگہ کا ضلع کرم کا دورہ مکمل،فریقین سات روزہ سیز فائر پر متفق

 

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) ضلع کرم میں پیش آنے والے واقعات کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے اور پر امن حل کیلئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے تشکیل کردہ حکومتی وفد /جرگہ ضلع کرم کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس پشاور پہنچ گیا ہے۔وفد کے دورے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ فریقین سات روزہ سیز فائر پر متفق ہوئے ہیں اور اور ساتھ ہی فریقین نے قیدیوں کی واپسی اور میتوں کو حوالے کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وفد /جرگہ نے دورہ کے پہلے روز اہل تشیع کے اور دوسرے روز اہل سنت کے مشران سے ملاقاتیں کیں۔انہوں نے کہا کہ معاملات کے حل کی جانب یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔

 

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت ضلع میں کشیدگی ختم کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ضلع کرم میں حالات کو قابو کرنے کے لئے جرگہ تشکیل دیا تھا میری سربراہی میں جرگے نے گزشتہ روز ضلع کرم کا کامیاب دورہ کیا۔ پہلے مرحلے میں جرگے نے سیز فائر کرنے سمیت قیدیوں کے تبادلہ اور میتوں کی ایک دوسرے کو حوالہ کرنے کے حوالے سے فریقین کے درمیان اتفاق پیدا کرنے کی کوشش کی جسمیں جرگہ کامیاب ہوا۔

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
95912