وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورکا صوبے میں لیور ٹرانسپلانٹ اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورکا صوبے میں لیور ٹرانسپلانٹ اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ
پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورنے عوام کو صحت کی معیاری سہولیات مقامی سطح پر فراہم کرنے کے سلسلے میں ایک اہم اقدام کے طور پر صوبے میں لیور ٹرانسپلانٹ اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورمحکمہ خزانہ کو ان سنٹرز کے قیام کیلئے درکار فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وہ گزشتہ رات وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں محکمہ صحت کے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ صوبائی کابینہ کے اراکین سید قاسم علی شاہ ، مزمل اسلم اور مشال یوسفزئی کے علاوہ چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، متعلقہ انتظامی سیکرٹریز اور شعبہ صحت کے ماہرین بشمول ڈاکٹر عبد الوہاب ڈوگر، ڈاکٹر تقی ، ڈاکٹر جنرل (ر) پرویز اور ڈاکٹر ممتاز نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں لیور ٹرانسپلانٹ سنٹر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹرکے قیام کے فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں مختلف ا ±مور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سرکاری سطح پر یہ صوبے کے پہلے لیور اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹرز ہوں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ابتدائی طور پر لیور ٹرانسپلانٹ سنٹر محدود پیمانے پر انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈزیزز پشاور میں قائم کیا جائے گا،بعد میں یہ ٹرانسپلانٹ سنٹر مستقل بنیادوں پر خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں زیر تعمیر عمارت میں منتقل کیا جائے گا۔اجلاس میں صوبے میں پہلا انسٹیٹیوٹ آف نیورو سرجری قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
یہ انسٹیٹیوٹ فاو نٹین ہاو س پشاور میں قائم کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈا پور نے متعلقہ حکام کومذکورہ سنٹرز کے قیام کے لئے پلانز کو حتمی شکل دے کر منظوری کے لئے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ پلانز میں ان سنٹرز کے قیام کے لئے درکار افرادی قوت، فنڈز اور طبی آلات کے ساتھ ساتھ ان کے انتظامی ڈھانچے کی تفصیل فراہم کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ان سنٹرز کو پائیدار بنیادوں پر چلانے کے لئے قابل عمل فنانشل پلانز بھی ترتیب دیئے جائیں۔ ا ±نہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کو صوبے میں ہی لیور اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سہولت فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے، مذکورہ سنٹرز کے قیام سے صوبے کے لوگوں کو ٹرانسپلانٹ کے لئے دیگر صوبوں کو جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔علی امین گنڈا پور نے متعلقہ حکام کو مزید ہدایت کی کہ جن سرکاری ہسپتالوں میں ڈائیلاسز سروسز کی سہولت موجود ہے وہاں پر اس سہولت کی چوبیس گھنٹے دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور جن سرکاری ہسپتالوں میں ڈائیلاسز کی سہولت دستیاب نہیں وہاں پر ڈائیلاسز سروس شروع کرنے کے لئے ضروری اقدامات ا ٹھائے جائیں۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صحت کا شعبہ موجود صوبائی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔صوبے کے عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
دریں اثنا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ضلع شانگلہ میں شاہراہ قراقرم پرچینی باشندوں کی گاڑی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس افسوسناک واقعے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر چینی حکومت اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور دلی ہمدردی اظہار کیا ہے۔ واقعے کو پاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور ایسے بزدلانہ واقعات سے اس لازوال دوستی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ وزیر اعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے اور صوبے میں غیر ملکی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ چینی باشندوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا الخدمت فاونڈیشن کے آغوش مرکز پشاور کا دورہ
پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے منگل کے روز الخدمت فاونڈیشن کے آغوش مرکز پشاور کا دورہ کیا اور ختم قرآن کے سلسلے میں منعقدہ پروقار تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔وزیر اعلیٰ آغوش مرکز میں زیر کفالت یتیم بچوں میں گھل مل گئے اور ان میں تحائف اور نقد رقم تقسیم کی۔ وزیر اعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریب میں شرکت میرے لئے باعث اعزاز ہے، یتیم بچوں سے ملنے اور انکے ساتھ کچھ لمحے گزارنے کا موقع فراہم کرنے پر آغوش کے منتظمین کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت کار عظیم ہے جس میں دنیا اور آخرت دونوں کی کامیابی ہے۔یتیم بچوں کی کفالت کے سلسلے میں الخدمت فاو ¿نڈیشن کا کردار قابل ستائش ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا مقصد لوگوں کو اپنے پاو ں پر کھڑا کرنا ہے جب لوگ اپنے پاو ں پر کھڑے ہو جائیں تو قومیں خودبخود کھڑی ہو جاتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انسا نیت کی بھلائی کے لیے صوبائی حکومت الخدمت فاو ¿نڈیشن کو بھرپور تعاون فراہم کرے گی،یتیم بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے جتنا تعاون ممکن ہو کیا جائے گا۔ ہم نے سیاست سے بالاتر ہو کر عوامی فلاح کے لیے کام کرنا ہے، وسائل عوام کی فلاح کے لیے استعمال کرنے ہیں اس سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ایک ٹیم ورک کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور وہ کام کریں گے جو عوام و ملک کے مفاد میں ہوں۔ علی امین نے مزید کہا کہ یتیم بچے ہمارے بچے ہیں، انکی فلاح و بہبود ہماری ذمہ داری ہے۔