Chitral Times

Feb 9, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلبہ کےلئے خیبر پختونخوا ایجوکیشن فاونڈیشن کے تحت سکالرشپس کا اجراءکر دیا

Posted on
شیئر کریں:

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلبہ کےلئے خیبر پختونخوا ایجوکیشن فاونڈیشن کے تحت سکالرشپس کا اجراءکر دیا

 

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبر پختونخوا حکومت کا اعلیٰ تعلیم کے فروغ کےلئے ایک اور بڑا اقدام، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلبہ کےلئے جمعہ کے روز خیبر پختونخوا ایجوکیشن فاونڈیشن کے تحت سکالرشپس کا اجراءکر دیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ایک مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی ، سیکرٹری اعلیٰ تعلیم کامران احمد آفریدی ، منیجنگ ڈائریکٹر خیبر پختونخوا ایجوکیشن فاونڈیشن ظریف المعانی اور دیگر حکام تقریب میں شریک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق سکالرشپس پروگرام کے تحت میرٹ اور عدم استطاعت کی بنیاد پر204 طلبہ کو سکالرشپس دی جائیں گی۔

 

 

رواں مالی سال کے دوران 204 طلبہ کو سکالرشپس کی فراہمی پر 20 ملین روپے لاگت آئے گی۔ ان سکالرشپس کے ذریعے صوبے سے تعلق رکھنے والے طلبہ ملک کے مختلف اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر صوبے کے پسماندہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلبہ کےلئے خصوصی سکالرشپس فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت اس مقصد کےلئے 100 ملین روپے کی اضافی سیڈ منی فراہم کرے گی۔ اس سے سکالرشپس کی سیڈ منی 300 ملین روپے سے بڑھ کر 400 ملین روپے ہوجائے گی۔ یہ اضافی 100 ملین روپے کی سیڈ منی صرف پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی سکالرشپس کےلئے مختص ہوگی۔

 

 

وزیر اعلیٰ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں تعلیم کا فروغ موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے اور صوبائی حکومت اس مقصد کےلئے خطیر وسائل خرچ کر رہی ہے۔ چیف منسٹر ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ کی سیڈ منی کو 1.2 ارب روپے سے بڑھا کر 2.4 ارب روپے کر دیا ہے جبکہ صوبے میں تعلیم کارڈ کےلئے 2 ارب روپے کا الگ سے فنڈ قائم کر دیا گیا ہے۔ ہونہار اور مستحق طلبہ کی تعلیم کےلئے ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کئے جائیں گے،ہماری حکومت میں کوئی بھی بچہ عدم استطاعت کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔ بعد ازاں ، وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت خیبر پختونخوا ایجوکیشن فاو نڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 41 واں اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں مختلف ایجنڈا آئٹمز پر غور و خوص کے بعد منظوری دی گئی۔

 

chitraltimes cm kp launched schlorship on education foundation 2

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
98651