Chitral Times

Dec 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر اعلیٰ تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے چانسلر ہوں گے، ترامیم میں وائس چانسلرز کی مدت ملازمت کو بھی چار سال مقرر کیا گیا ہے

Posted on
شیئر کریں:

وزیر اعلیٰ تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے چانسلر ہوں گے، ترامیم میں وائس چانسلرز کی مدت ملازمت کو بھی چار سال مقرر کیا گیا ہے

 

کے پی حکومت کا آئی جی اسلام آباد سمیت 500 اہلکاروں کیخلاف مقدمے درج کرنیکا فیصلہ

پشاور( سی ایم لنکس )خیبر پختونخوا کابینہ نے آئی جی اسلام آباد سمیت 500 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔صوبائی کابینہ نے کے پی ہاؤس اسلام آباد پر حملہ آور ہونے، غیرقانونی طور پر چھاپہ مارنے اور احاطے میں گھسنے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی۔کابینہ کے فیصلے کے مطابق کے پی ہاوس سے چوری و دیگر جرائم کے مرتکب ہونے اور رہائشیوں کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کرنے پر ایف آئی آر درج کی جائے، ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی متعلقہ دفعات بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی حکومت نے اسلام آباد کی متعلقہ عدالتوں میں ایسی شکایات درج کروائی تھیں لیکن اس بار مقدمہ خیبر پختونخوا میں درج کیا جائے گا۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کابینہ نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں پولیس ایکشن کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دی تھی۔کابینہ نے خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ایکٹ 2012 میں ترامیم کی منظوری دیتے ہوئے اسے صوبائی اسمبلی میں پیش کرنے کی اجازت بھی دے دی۔

 

یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے لیے تقرری کا اختیار وزیر اعلیٰ کو دینے کی ترمیم شامل ہے۔وزیر اعلیٰ تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے چانسلر ہوں گے، ان ترامیم میں وائس چانسلرز کی مدت ملازمت کو بھی چار سال مقرر کیا گیا ہے۔حکومت کی طرف سے تشکیل دی جانے والی کارکردگی کی جانچ کمیٹی کے وسط مدتی جائزے سے مشروط کر دی گئی ہے۔ صوبے کی پبلک سیکٹر خواتین کی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کے عہدوں پر صرف خواتین امیدواروں کو ہی تعینات کیا جائے گا۔خیبر پختونخوا کابینہ نے ایگریکلچر انکم ٹیکس ایکٹ 2024 کے مسودے کی منظوری بھی دے دی۔صوبائی کابینہ نے ضلع پشاور میں 8000 گرے اسٹرکچر کے مکانات اور 5000 اپارٹمنٹس پر مشتمل کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم کی تعمیر کے لیے فریم ورک معاہدے کی منظوری دی۔کابینہ نے خیبرپختونخوا نوادرات ایکٹ 2016 کے تحت کنزرویشن ہیریٹیج بورڈ کی تشکیل کے لیے ممبران کے ناموں کی منظوری دی۔

 

 

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

مریم نواز اور خوجہ آصف کل سے سوشل میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کرنے میں لگے ہوئے ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور( چترال ٹائمزرپورٹ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدرمنتخب ہوتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں مریم نواز اور خوجہ آصف گزشتہ روزسے سوشل میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ لیگی رہنماؤں کو فکر نہیں کر نی چاہئیے کیوں کہ سوشل میڈیا پر تمام پوسٹیں اب ریکارڈ کا حصہ بن چکی ہیں اور مسلم لیگ ن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سوشل میڈیا پر باقاعدہ مہم چلائی تھی۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ اب یو ٹرن لے کر ٹرمپ کی تعریفیں کرتے یہ لوگ نہیں تھکتے ہیں اور یہ کو ئی نئی بات نہیں ہے اس لئے کہ طاقتور کی پوجا کرنا لیگی رہنماوں کا پرانا وطیرہ ہے. بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ کارگل آپریشن کے پس منظر میں نوازشریف کا امریکہ کے سامنے لیٹنا بھی سب کو یاد ہے۔تعجب اس بات پر ہے کہ جنگ بھارت کے ساتھ تھی اور نوازشریف گھٹنے امریکہ کے سامنے ٹیک رہے تھے۔

 

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
95245