Chitral Times

Dec 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر اعظم کا کرپٹ افسران کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

Posted on
شیئر کریں:

وزیر اعظم کا کرپٹ افسران کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کرپٹ افسران کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے اسمگلر، ذخیرہ اندوز اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا عزم کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف اقدامات پر اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزرائے اعلیٰ اور وفاقی کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔اجلاس کا ایجنڈا غیر قانونی سرگرمیوں اور جرائم پیشہ مافیاز کے خلاف اقدامات تھا۔شرکا کو جرائم پیشہ مافیاز، اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی کے خلاف اقدامات اور منی لانڈرنگ، بجلی چوری اور غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی پر بریفنگ دی گئی۔ شرکا نے اقدامات کی اہمیت اور معیشت پر ان کے مثبت اثرات کو تسلیم کیا۔علاوہ ازیں، اجلاس میں وفاق اور صوبائی حکومتوں کے درمیان اینٹی پاورتھیفٹ پالیسی، پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی جدید خطوط پر ری اسٹرکچرنگ معاہدوں اور بجلی چوری کے مکمل خاتمے کیلیے اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے معاہدوں کی منظوری دی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے معاشی بحالی کیلیے حکومتی اقدامات کی حمایت اور پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کی یقین دہانی کروائی۔اجلاس میں شرکا نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں اور مافیاز کے خلاف اقدامات بھرپور طریقے سے آگے بڑھائیں۔

جعلی ای میلز کے ذریعے وزارتوں اور ڈویڑنز کی معلومات حاصل کرنے کی کوششیں

اسلام آباد(سی ایم لنکس)جعلی ای میلز کے ذریعے وزارتوں اور ڈویڑنز کی معلومات حاصل کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویڑن نے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویڑنز کو مراسلہ بھجوا دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ’جے ایس کوآرڈ‘ کی طرف سے فیک ای میلز زیرِ گردش ہیں، فیک ای میلز کے ساتھ خطرناک پے لوڈ اٹیچ ہیں۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیک ای میلز وزارتوں کے نیٹ ورک اور سسٹم کی سیکیورٹی کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ذرائع کے مطابق وزارتوں اور ڈویڑنز کو تمام موصول شدہ ای میلز پر محتاط رویہ اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور مراسلے میں موصول ای میل کا ایڈریس اور ڈومین کی پیشگی تصدیق کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
87013