Chitral Times

Jan 19, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر اپر چترال کے 17 متاثرین میں این ڈی ایم اے کی طرف سے امدادی چیک تقسیم کیے گئے 

شیئر کریں:

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر اپر چترال کے 17 متاثرین میں این ڈی ایم اے کی طرف سے امدادی چیک تقسیم کیے گئے

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی طرف سے اپر چترال انتظامیہ نےمتاثرین میں امدادی چیک تقسیم کی جو کلی یعنی مکمل نقصانات کے ازالے کے طور پر 10 متاثرین کو7/ 7سات لاکھ روپے اور جزوی نقصانات کے عوض350000 روپے فی جزوی متاثر کے حساب سے تقسیم کیے گئے۔چیک تقسیم کرنے کی تقریب اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان کی موجودگی میں ان کے دفتر میں منعقد ہوئی ۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ نواز کے ضلعی صدر سابق ایم پی اے سید احمد خان ،جنرل سکریٹری پرنس سلطان الملک،سینئر نائب صدر پرویز لال، تحصیل صدر موڑکھو محمد اعظم خان ،تحصیل صدر مستوج جاوید لال،سنیئر اراکین عارف اللہ،ظفر حسین،محمد ایوب,صادق اللہ ،افسر علیم،سلطان نگاہ ،سیف اللہ،مبارک حسین اور دیگر پارٹی سینئر قیادت موجود تھے ۔اس موقع پر متاثرین کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد شفیع نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نواز کی مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ قلیل مدت میں شفافیت کے ساتھ متاثرین تک امدادی چیک پہنچائی جو مرکزی حکومت کی عوام دوستی کامنہ بولتا ثبوت ہے انہوں ضلعی انتظامیہ کے زمہ دار اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا قلیل مدت میں اسیسمنٹ کا کام شفاف طریقے سے کی۔

اس موقع پر سابق ایم پی اے سید احمد خان صدر مسلم لیگ اپر ،و دیگر نے تاثرات بیان کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نواز حکومت کی اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ہر مصیبت کے وقت چترال کے ساتھ ہمدردی اور خصوصی تعاون کرتی رہی ہے۔اس وقت بھی اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے چترال کے متاثرین تک اولین فرصت میں امدادی چیک پہنچا کر محبت اور عوام دوستی کا ثبوت دیا اس پر مرکزی حکومت کے شکر گزار ہیں ۔
مقررین نے کہا کہ یہ کوئی الیکشن مہم نہیں الیکشن گزر گئی۔ لیکن چترال کے حقیقی محسنوں کو نظر انداز کرنا چترال کے مفاد میں ہر گز نہیں۔مفروضوں اور افواہوں کی بنیاد پر نواز لیگ کے خلاف پروپگنڈوں کو اہمیت دیتے ہوئے عرصہ دراز سے مسلم لیگ کے ساتھ دشمنی کو چترال میں فوقیت دی جارہی ہے جو صداقت اور حقیقت کے منافی اور چترال دشمنی سے کم نہیں ہے۔

chitraltimes pmln leadership and upper chitral administration distributes relief cheques from ndma 2 chitraltimes pmln leadership and upper chitral administration distributes relief cheques from ndma 6 chitraltimes pmln leadership and upper chitral administration distributes relief cheques from ndma 9 chitraltimes pmln leadership and upper chitral administration distributes relief cheques from ndma 10 chitraltimes pmln leadership and upper chitral administration distributes relief cheques from ndma 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
86423