Chitral Times

Dec 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر اعظم شہباز شریف کا غذر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، بوبر گاؤں کی بحالی کے لئے دس کروڑ روپے کا اعلان

شیئر کریں:

وزیر اعظم شہباز شریف کا غذر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، بوبر گاؤں کی بحالی کے لئے دس کروڑ روپے کا اعلان

گاہکوچ(نمایندہ چترال ٹایمز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کو گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو ضلع غذر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی گئی۔وزیر اعظم نے ضلع غذر کے علاقے بوبر میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 10،10 لاکھ روپے دینے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے بوبر گاؤں کی بحالی کیلیے دس کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا گیا۔علاوہ ازیں وزیر اعظم کی جانب سے بوبر میں پانچ کلومیٹر سڑک کو پختہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

chitraltimes PM shahbaz sharif visit Ghizr GB3

chitraltimes PM shahbaz sharif visit Ghizr GB2

chitraltimes PM shahbaz sharif visit Ghizr GB1

 

 

 

صدر مملکت نے منشیات کنٹرول (ترمیمی) بل 2022 ء کی منظوری دے دی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)صدر مملک ڈاکٹر عارف علوی نے منشیات کنٹرول بل 2022ء کی منظوری دے دی، جس میں غیرقانونی منشیات سے متعلق جرائم کیلئے موت یا عمر قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت منشیات کنٹرول (ترمیمی) بل 2022 ء کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت غیرقانونی منشیات سے متعلق جرائم کیلئے موت یا عمر قید کی سزا تجویز کی گئی ہے، سزائیں ہیروئن، مورفین، کوکین اور آئس سمیت مختلف مقدار کی نشہ آور ادویات اور منشیات پر دی جائیں گی۔صدر مملکت کی منظوری کے بعد یہ بل منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 ء کی شکل اختیار کر گیا ہے جس کے روشنی میں ہیروئن یا مورفین کی 4 کلو گرام یا زائد مقدار کے جرائم پر 20 سال سے زائد قید اور 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ ہوگا۔ہیروئن یا مورفین کی 6 کلوگرام یا زائد مقدار کے جرائم پر سزائے موت یا 15 سے 20 لاکھ روپے کے جرمانے کے ساتھ عمر قید کی سزا ہوگی جب کہ 5 کلو یا زائد کوکین کے جرم میں سزائے موت یا 20 سال سے زائد قید کے ساتھ 25 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ ہوگا۔ترمیمی ایکٹ کے مطابق آئس کی 4 کلوگرام یا زائد مقدار کے جرائم پر سزائے موت یا 25 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ ہوگا۔ترمیمی ایکٹ کے مطابق آئس کی 4 کلوگرام یا زائد مقدار کے جرائم پر سزائے موت یا 25 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کے ساتھ عمر قید کی سزا ہوگی اور اگر جرم کسی اسکول، کالج، یونیورسٹی، یا تعلیمی ادارے کے اندر یا قریب سرزد ہوا تو اس جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا ہوگی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, گلگت بلتستانTagged
65412