Chitral Times

Nov 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا بہت جلد بھر پور پیکیج کے ساتھ اپر چترال کا دورہ کرینگے۔کمشنر ملاکنڈ

شیئر کریں:

اپر چترال (محمد زاکرزخمی ) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے عوامی مسائل سے آگاہی اور لائن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی جانچنے کے لیے اپر چترال میں دوسری بار کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمدعلی ،اے۔ ڈی۔ سی محمد عرفان الدین، ڈی۔ پی۔ او اپر چترال ذوالفقار علی تنولی ،لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہاں کے علاوه سیاسی شخصیات اور سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اس سے پہلے کمشنر ملاکنڈ نیشنل پولو چیمپئن شپ کےسیمی فائنل میچز میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔کھلی کچہری میں موجود عمائدین علاقہ درپیش مسائل سے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو آگاہ کیے۔سابق چیرمین فیض الرحمٰن کمشنر ملاکنڈ کو خراج تحسین پیش کی کہ وہ عہدہ سنبھالنے کے بعد اپر چترال کو ہمیشہ اہمیت دیکر علاقے کے مسائل سے آگاہی حاصل کرکے آن کے حل کرنے میں دلچسپی لیتے ہیں جو ان کی اپر چترال کے عوام کے ساتھ محبت کا ثبوت ہے اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ۔اپر چترال کے لوگ تمام تر سیاسی وابستگیوں سےبالا تر ہوکر ایک جنڈے تلے وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے شایان شان استقبال کے لیے بیتاب تھے اور تمام تر تیاریاں مکمل کرنے کے بعد دورے کو منسوخ کرنے سے مایوسی ہوئی۔ساتھ اپر چترال کے مختلف محکموں میں خالی اسامیوں پر غیر مقامی افراد کی تقریری پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر اپر محمد علی اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے جملہ سربراہاں کی تعریف کی کہ وہ نامساعد حالات اور درکار وسائل کی عدم دستیابی کے باوجود اپر چترال کی عوام کو سہولیات پہنچانے کے لیے دن رات کوشان ہیں۔تحریک انصاف کے راہنما اور سابق تحصیل کونسلر سردار حکیم اپر چترال کو درپیش چند فوری حل طلب مسائل کمشنر کوپیش کی۔ جن میں اپر چترال کے وہ روڈ جن کے کوئی والی ورث نہیں انہیں سی اینڈ ڈبلیو کے تحویل میں دینے،ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفس کو فعال بنانے ، بونی پولو گراونڈ میں توسیع کرنے،اپر چترال میں صوبائی بینک خیبربینک کی شاخ کھولنے اور دوسرے مسائل شامل تھے۔

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام اپنے خطاب میں کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اپر چترال دورہ کرنے کی فیصلہ کو ختمی شکل دی تھی تاہم اسلام اباد میں بہت ہی ضروری میٹنگ پر انہیں اچانک جانا ضروری ہوا اور مجھے ہدایت دی کہ میں اپر چترال جا کر ان کی نمائندگی کروں اور ان کی پیغام آپ تک پہنچاوں۔اس لیے میں حاضر ہوا ہوں ۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بہت جلد بھر پور پیکیج کے ساتھ اپر چترال کا تفصیلی دورہ کرینگے۔وزیر اعلیٰ کا پیغام ہے کہ اپر چترال دورہ کرتے وقت جیبیں بھر کےلائینگے اور اپر چترال کو خصوصی ترقیاتی پیکج دینگے اس لیے اپ کو مایوس ہونے کی قطعا”ضرورت نہیں اور انشاء الله بہت جلد وزیر اعلیٰ اپر چترال دورے پر ائینگے ۔
کمشنر ملاکنڈنے حل طلب تمام مسائل اپنے ساتھ نوٹ کرتے ہوئے ان پر جلد پیش رفت کرنےکی یقین دہانی کی ڈپٹی کمشنر سمیت لائن ڈیپارٹمنٹ کے جملہ سربراہاں کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو سہولت پہنچانے کے خاطر ہر دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔

chitraltimes commissioner malakand zaheerul islam speech upper chitral1
chitraltimes commissioner malakand zaheerul islam speech upper chitral kuli kacheri

کشمیر بلیک ڈے کے حوالے سے اپرچترال میں ریلی

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان کے دوسرے حصوں کی طرح اپر چترال میں بھی کشمیر بلیک ڈے کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی گورنمنٹ ہائی سکول بونی سے ہوکر بونی چوک پہنچ کر احتیتام پذیر ہوا ۔ ریلی میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی ، اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان، محکمہ ایجوکیشن کے افیسران، گورنمنٹ ہائی سکول بونی کے پرنسپل، اساتذہ و طلباء، تجار برادری اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کیں۔بونی چوک میں ایک مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مودی سرکار کے نہتے کشمیریوں کے ساتھ جبرو بربریت اور ظلم و ستم کو بھرپور انداز میں مزمت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے اپنے خطاب میں مودی سرکار کے اقدام کو غیرائینی قرار دیا اور کشمیر کو پاکستان کا شہ رگ قرار دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے اپنے خطاب میں کشمیر کے اپنے مسلمان بھائیوں، بہنوں اور بزرگوں کے لئے ہر فورم میں آواز اٹھانے پر زور دیا۔انہون نے ہندوستان کے اچھے ہتھکندوں کو ذلت امیز قرار دیا۔تقریب سے دوسرے معززین نے بھی خطاب کئے اور مودی سرکار کے نہتے کشمیریوں کے ساتھ ظلم و ستم کو ناقابل برداشت قرار دیے۔ آخر میں مودی سرکار مردہ باداور ہندوستان مردہ باد کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ تقریب اپنے احتیتام کو پہنچا۔

chitraltimes kashmir black day upper chitral ghs booni
chitraltimes kashmir black day upper chitraly
chitraltimes kashmir black day upper chitral

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
54131