وزیرزادہ کو صوبائی کابینہ میں شامل کرنے پر وزیراعظم اوروزیراعلیٰکا شکریہ..سرتاج احمد
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) پی ٹی آئی ضلع لوئر چترال کے نامزد صدر اور سی ڈی این کے چیئرمین سرتاج احمد خان نے ایم پی اے وزیر زادہ کو صوبائی کابینہ میں اسپیشل اسسٹنٹ کے طور پر شامل کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ اہالیان چترال کی محرومیوں کا ازالہ اب ہوگا۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے پی ٹی آئی کے نامزدضلعی کابینہ کے جملہ اراکین کی نمایندگی کرتے ہوئے کہا کہ آ بادی کم ہونے کی بناء پر چترال صوبائی اسمبلی کی ایک نشست سے محروم ہوگیا تھا مگر یہ قائد عمران خان کی سیاسی بصیرت اور اہالیان چترال پر کمال مہربانی تھی کہ انہوں نے اس کمی کو پورا کرنے کے لئے وزیر زادہ کو پارٹی کی طرف سے ایم پی اے نامزد اور اب مزید شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے صوبائی کابینہ میں شامل کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت ہی قلیل عرصے میں عوام کی بے لوث خدمت میں نام پیدا کیا ہے۔