Chitral Times

Oct 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیرزادہ نے چرچ آف پاکستان میں پودا لگاکراقلیتی برادری کی طرف سےشجرکاری مہم کا افتتاح کردیا

شیئر کریں:

اقلیتی کمیونٹی کی طرف سے شجرکاری مہم گرین پختونخوا کی جانب اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ وزیرذادہ


پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیرذادہ اورچرچ آف پاکستان کے صدر بیشپ ہمفری سرفراز پیٹرز نے اقلیتی برادری کی طرف سے پشاور میں دیودار کا پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے گرین پاکستان وژن و مشن کے تحت صوبے کی اقلیتی برادری شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لے رہی ہے جو سر سبز و شاداب پختونخوا کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلین ٹری سونامی کے حوالے سے اقلیتی کمیونٹی کی طرف سے چرچ آف پاکستان پشاور میں شجر کاری مہم کے ایک تقریب کے دوران کیا ہے۔ معاون خصوصی نے اس موقع پر پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ تقریب میں چرچ آف پاکستان کے صدر بیشپ ہمفری سرفراز پیٹرز کے علاؤہ بشپ چپلن رویڈ یوسف، رویڈ سیمیول گل، جولیس محبوب، جاوید ودیگر مذہبی رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیر زادہ کا کہنا تھا کہ درخت اور اسکی حفاظت کرنا صدقہ جاریہ ہے۔ درخت ماحول کو نہ صرف ماحولیاتی آولودگی سے پاک رکھتی ہے بلکہ ملک وقوم کو ترقی کی میدان میں لانے کے ساتھ ساتھ سیلاب اور گرمی سے نجات کا اھم اور قدرتی ذریعہ بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شجر کاری ایک اھم قومی فریضہ اور ضرورت بن چکی ہے۔ انھوں نے عوامی فلاحی کاروباری تعلیمی اداروں سے وابستہ حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ شجر کاری کی قومی مہم میں بحثیت قوم اپنا اپنا کردار ادا کرکے ائندہ نسل کو ھر قسم کی آلودگئ سے پاک و صاف مستقبل دیکر اپنی قومی ذمہ داری احسن طریقے سے پورا کریں۔انھوں نےکہا کہ وہ خود ضلع چترال سے تعلق رکھتے ہیں جہاں پر نہ صرف شجر کاری مہم زور و شور سے جاری ہے بلکہ صوبائی حکومت جنگلات اور درختوں کی حفاظت بھی یقینی بنا رہی۔ وزیر زادہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور وزیر جنگلات و ماحولیات اشتیاق ارمڑ کی قیادت میں اقلیتی کمیونٹی وزیراعظم عمران خان کے گرین پاکستان وژن کو عملی جامہ پہنانے میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرینگے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
38707