
وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے توانائی و اقلیتی امورتاج محمد رند اور وزیرزادہ کا اپر چترال کا دورہ
اپر چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے توانائی تاج محمد رند نے گزشتہ دن اپر چترال کا دورہ کیا۔ جس کے ہمراہ وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیرزادہ بھی موجودتھے۔ انھو ں نے ریشن بجلی گھر میں کام کے جائزے کے ساتھ ساتھ مختلف نئے پراجیکٹس کا بھی اعلان کیا۔ تاج محمد رند نے اپر چترال میں بجلی سے متعلق تمام مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ تین مختلف مقامات پر نئے بجلی گھر بنانے، اور متاثریں ریشن کے تمام مسائل جلد حل کروانے کا وعدہ کیا۔
معاوں خصوصی وزیر ذادہ ے تورکہو اور موڑکہو کے عوام کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے 17 ٹرانسفرمر فراہم کرنے اعلان کیا اور ساتھ میں بونی بازار بیوٹیفیکیشن کے لئے تین کروڑ روپے بھی مختص کرنے کا اعلان کیا۔ وزیر ذادہ کی طرف سے لون گہکیر متبادل روڈ کے سلسلے میں بھی کوششیں تیز کرنے کا وعدہ کیا گیا۔
پی ٹی آئی اپر چترال کے سینئر نائب صدر یوتھ ونگ عجب خان نے بتایا کہ وزرا انکی اور نائب صدر احسان الحق کی دعوت پر چترال کا دورہ کیا۔ جس پر وہ ان کے مشکور ہیں ۔




