Chitral Times

Oct 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعلیٰ کا پشاورکے مختلف علاقوں کا دورہ،ایس اوپیز پر عملدرآمد اورناقص صفائی پرعدم اطمینان کا اظہار

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پیر کے روز اچانک صوبائی دارالحکومت پشاور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔وزیر اعلی بغیر سکیورٹی پروٹوکول یونیورسٹی روڈ، کینٹ ، سٹی ، جی ٹی روڈ کے علاوہ پبی کا بھی دورہ کیا اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد، ٹریفک کی روانی اور صفائی و ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلی نے بعض مقامات پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئےضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ایس او پیز پر سختی عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے پھیلاو کو روکنے کے لئے ایس او پیز اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد ناگزیر ہے لہذا انتظامیہ ان ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کاروائی عمل میں لائی جائے۔

وزیر اعلی جی ٹی روڈ کے بعض مقامات پر صفائی کی صورتحال پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاور کو وارننگ دیتے ہوئے صفائی کی صورتحال فوری بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ پبی حدود میں جی ٹی روڈ کے اطراف گندگی کے ڈھیر اور صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی نے متعلقہ ٹی ایم او کو عید سے پہلے پہلے گندگی ٹھکانہ لگانے اور صفائی کی صورتحال کو تسلی بخش بنانے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی اور کہا بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جی ٹی روڈ پر گرین بیلٹ کی مخدوش صورتحال پر انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور متعلقہ ٹی ایم او کو گرین بیلٹ کی بحالی کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

درایں اثناءوزیر اعلی نے پبی پولیس اسٹیشن کے کا بھی اچانک دورہ کرکے وتھانے کا ریکارڈ چیک کیا اور تھانے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔وزیر اعلی حوالاتیوں سے ملے اور ان سے پولیس کے رویے کے بارے معلومات حاصل کی۔ تھانے میں صفائی کی ناقص صورتحال پر متعلقہ ایس ایچ او کو وارننگ دیتے ہوئے صفائی کی صورتحال بہتر بنانے جبکہ تھانے کی حدود میں مال مقدمہ کی گاڑیوں کا صحیح ریکارڈ رکھنے کی ہدایت کی۔ شہر کے بعض مقامات پر بے ہنگم ٹریفک کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلی نے ڈی آئی جی ٹریفک کو شہر کے مصروف مقامات پر اضافی ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگانے سمیت ٹریفک کو منظم انداز میں چلانے کے لئے دیگر ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر اپنی گفتگو میں وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔عوامی خدمات کی فراہمی میں غفلت برتنے والے سرکاری اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، بہتر عوامی خدمات کی فراہمی کے لئے انتظامیہ اپنی کارکردگی بہتر بنائے
<><><><><><><>


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
48206