Chitral Times

Mar 26, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سرکاری ملازمین کے ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی منظوری دے دی 

شیئر کریں:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سرکاری ملازمین کے ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی منظوری دے دی

پشاور 23 جولائی (چترال ٹائمزرپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈا پور نے صوبائی حکومت کے ملازمین کے ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی منظوری دے دی ہے اور بعد ازاں اس سلسلے میں محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق BPS-1 سے 16 تک 25 فیصد اور BPS-17 سے 20 تک 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی وفاقی حکومت کی طرز پر 15 فیصد اضافہ کیا گیا۔ الاؤنسز میں ایڈہاک ریلیف کا اضافہ یکم جولائی 2024 سے لاگو ہوگا۔
واضح رہے کہ کے پی حکومت نے بجٹ 2024-25 میں مذکورہ الاؤنس میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا جسے آج تبدیل کر دیا گیا۔

 

chitraltimes kp govt approved adhoc relief for employees notification

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
91198