Chitral Times

Nov 8, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Posted on
شیئر کریں:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی اور دیگر کیخلاف تھانہ سنگجانی اور آئی 9 میں درج مقدمات کی سماعت کی۔علی نواز اعوان، واثق قیوم،عامر کیانی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور،عامر مغل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ اپریل 2024 کے بعد سے ہونے والی سماعتوں میں علی امین پیش نہیں ہوئے، تمام غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوں گے، تماشہ بنا ہوا ہے ایک آتا ہے دو نہیں ہوتے، تمام غیر حاضر ملزمان کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررہے ہیں۔فاضل جج نے کہا کہ جو ملزم 8 تاریخ کو نہیں آئیں گے انکو اشتہاری قرار دوں گا، عدالتی مفرور کو اشتہاری قرار دینے کیلئے تیس دن ضروری نہیں ہیں، میں نے ان کیسز کو انجام تک پہچانا ہے آپکا ہی اس میں فائدہ ہوگا، اگر کیسز میں جان ہوئی تو چلیں گے ورنہ فارغ ہوں گے، 8 جولائی کے بعد انشاء اللہ کیسز کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔عدالت نے عدم پیشی پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پیشی کے حوالے سے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے دونوں مقدمات کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کو نا اہل قرار دینے پر اسلام آباد میں احتجاج کے تناظر میں اسلام آباد تھانہ آئی نائن انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج ہے۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90464