Chitral Times

Sep 14, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا صوبے میں مساجد اور عبادت گاہوں کی سولرائزیشن کے منصوبے میں دینی مدارس کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا صوبے میں مساجد اور عبادت گاہوں کی سولرائزیشن کے منصوبے میں دینی مدارس کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ایک اہم قدم کے طور پر صوبے میں مساجد اور عبادت گاہوں کی سولرائزیشن کے منصوبے میں دینی مدارس کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور متعلقہ حکام کو بندوبستی اور ضم اضلاع کے 1000 سے 1500دینی مدارس کو سولرائزیشن کے منصوبے میں شامل کرنے کےلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ سولرائزیشن میں تمام اضلاع کے رجسٹرڈمدارس شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مدارس میں زیر تعلیم ہزاروں طلباءرہائش پذیر ہوتے ہیں جن کی سہولت کےلئے مدارس کو شمسی توانائی پر منتقل کرنا ضروری ہے۔وہ پیر کے روز محکمہ توانائی و برقیات کے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان ، سیکرٹری توانائی و برقیات نثار احمد کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ کو محکمہ توانائی کے حکام کی جانب سے محکمہ کے ترقیاتی منصوبوں ، انتظامی و مالی معاملات اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران کی تعیناتی جلد سے جلد عمل میں لانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے پن بجلی کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کوانتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان منصوبوں کی مقررہ مدت کے اندر اندر تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔ جاری منصوبوں میں غیرضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، منصوبے مقررہ مدت میں مکمل نہ کرنے والے ٹھیکداروں پر جرمانے عائد کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کےلئے ترجیحات کا تعین کیا جائے اور صوبے کےلئے آمدن کا ذریعہ بننے والے منصوبوں کی فنڈنگ کو پہلی ترجیح دی جائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86196