Chitral Times

Feb 7, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعلیٰ‌گلگت بلتستان کی پرنس کریم آغاخان کی خدمات کے‌حوالے نمائشی پرمبارکباد

شیئر کریں:

وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی ہزہائنس پرنس کریم آغا خان کی مختلف شعبوں میں خدمات کے حوالے سے نمائشی پروگرام کے انعقاد پر اسماعیلی کونسلات کو مبارک باد
.
گلگت(آئی آئی پی) ہزہائنس پرنس کریم آغاخان کی انسانیت اور ترقی کے حوالے سے خدمات کی نمائشی تقریب ریز آف لائٹ (Rays of Light)کے دورے کے موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ اس پروگرام میں ہزہائنس پرنس کریم آغا خان کی زندگی کے ابتدا سے لے کر آج تک انسانیت کی خدمت، وحدت المسلمین اور وحدت انسانیت کیلئے ان کے خدمات اور ان کا کردار جس طرح ایک نمائشی پروگرام کے ذریعے پیش کیا گیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔اس پروگرام کے ذریعے ہر ایک کو ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان کی انسانیت کی فلاح و بہبود اور وحدت المسلمین کیلئے خدمات کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ہزہائنس پرنس کریم آغا خان کی مختلف شعبوں میں خدمات کے حوالے سے نمائشی پروگرام کے انعقاد پر گلگت بلتستان کے اسماعیلی کونسلات کو مبارک باد پیش کی۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں انسانیت کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کیلئے ہزہائنس پرنس کریم آغا خان کی خدمات قابل تحسین ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ فلاح انسانیت اور اتحاد بین المسلمین کیلئے ہز ہائنس پرنس کریم آغاخان کی خدمات جاری رہیں گی۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر ہزہائنس پرنس کریم آغاخان کی درازی عمر کیلئے دعا کی۔وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو ریز آف لائٹ (Rays of Light) کے دورے کے موقع پر ہزہائنس پرنس کریم آغاخان کی انسانیت کیلئے خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
cm gb hafiz hafizur rehman visit rays of light gilgit


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
29038