Chitral Times

Oct 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعلیٰ‌نے پسماندہ اضلاع میں‌سڑکوں‌کی تعمیرومرمت کے منصوبوں‌کی منظوری دیدی

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پورے صوبے کے تمام پسماندہ اضلاع میں انفراسٹرکچر کی بحالی ، سٹرکوں کی تعمیر ومرمت اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل جلد ازجلد ممکن بنائی جائے گی ۔ انہوں نےصوبے بھر کے پسماندہ مختلف اضلاع میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں اور دیگر ترقیاتی سکیموں کی منظوری بھی دی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی شفاف اور میرٹ پر مبنی تکمیل یقینی بنائی جائے گی ۔ انہو ں نے متعلقہ حکام کو ترقیاتی منصوبوں اور چھوٹی بڑی سکیموں کی فوری تکمیل میں حائل قانونی پیچیدگیوں کو دورکرنے کیلئے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہاکہ پسماندہ اضلاع کی دیر پا ترقی یقینی بنانے کیلئے تمام ممکن اقدامات اُٹھارہے ہیں۔ اُنہوں نے پسماندہ اضلاع میں بیرونی امداد سے مختص فنڈز کو زیادہ سے زیادہ بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ فنڈز کے استعمال میں شفافیت اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اُنہوںنے متعلقہ محکموں کو فنڈز کی شفاف اور مقررہ وقت میں بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہاراُنہوںنے گزشتہ روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں صوبے بھر کے مختلف حلقوں سے آئے ہوئے اراکین صوبائی اسمبلی سے ایک ملاقات کے دوران کیا ہے ۔ملاقات میں صوبے بھر سے آئے ہوئے صوبائی اسمبلی اراکین جن میں‌چترال سے ایم پی اے وزیرزادہ ، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ شہاب علی شاہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت ، فنڈز کے شفاف استعمال اور اپنے حلقوں کے دیگر مختلف مسائل سے آگاہ کیا ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ تمام اضلاع کے مسائل حل کرنے کیلئے صوبائی حکومت ٹھوس اقدامات اُٹھار ہی ہے جبکہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے محکموں کو احکامات بھی جاری کئے ہیں۔ اُنہوںنے مزید کہا کہ صوبے بھر کے پسماندہ اضلاع بشمول قبائلی اضلاع میں معاشی ترقی ، عوام کو روزگار کی فراہمی ، تجارتی سرگرمیوں ، تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات و خدمات کی فراہمی اُن کی ترجیحات ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبے کے وہ اضلاع جو سیاحت کے فروغ کیلئے موزوں ہیں اُن میں سیاحت کو بطور صنعت متعارف کیا جارہا ہے جس سے نہ صرف صوبے میں معیشت مضبوط ہو گی بلکہ مقامی افراد کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے ۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت صوبے میں معاشی انقلاب لانے کیلئے صنعتی زونز کے قیام کیلئے تیزی سے عمل پیرا ہے ۔ صوبے میں دیر پا ترقی اور خوشحالی کیلئے موجودہ حکومت عملی اور ترجیحی اقدامات اُٹھار ہی ہے ۔ صوبائی حکومت زیادہ سے زیادہ توجہ پسماندہ اضلاع کو صوبے کے دیگر ترقیافتہ اضلاع کے برابر لانے پر دے رہی ہے تاکہ صوبے میں یکساں اور مساوی ترقی کو فروغ مل سکے ۔ صحت اور تعلیم کی ترقی کیلئے مزید اقداما ت اُٹھانے ہیں کیونکہ تعلیم اور صحت عوام کی بنیادی اور سب سے اہم ضروریات ہیں۔ اُنہوںنے واضح کیا ہے کہ صوبے کے ہر ضلع کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جار ہاہے اور ہر ضلع میں عوام کو روزگار کی فراہمی ممکن بنائی جارہی ہے ۔ صوبے میں ترقی کی نئی راہیں کھولنا اور ترقیاتی منصوبوں کو شفاف طریقے سے مکمل کرنا صوبائی حکومت کی ترجیحا ت ہیں۔ ترقی سے محروم اضلاع کو ترقی کی دوڑ میں شامل کرنا اور عام آدمی کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنا تحریک انصاف کی حکومت کا وژن ہے ۔ اُنہوںنے مزید کہاکہ صوبے میں میرٹ، قانونی کی بالادستی اور عوام کی توقعات کے عین مطابق طرز حکمرانی ہمارا منشور ہے ۔ ہم نے عوام کو بہتر خدمات اور سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنانی ہے ۔
cm met member kp assembly wazir zada from chitral
<><><><><><>


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
28466