Chitral Times

Jan 16, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعلیِ کا نئی مائننگ پالیسی مرتب کرنے کا فیصلہ،  نئی پالیسی کی تشکیل تک صوبے میں نئے مائننگ لیزز کے اجراءپر پابندی لگانے کی ہدایت

Posted on
شیئر کریں:

وزیراعلیِ کا نئی مائننگ پالیسی مرتب کرنے کا فیصلہ،  نئی پالیسی کی تشکیل تک صوبے میں نئے مائننگ لیزز کے اجراءپر پابندی لگانے کی ہدایت

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے صوبے کی آمدن کوبڑھانے کے سلسلے میں معد نی وسائل کے موثر استعمال کو یقینی بنانے کےلئے شعبہ معدنیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اس میں بنیادی اصلاحات متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے معدنی وسائل کے ضیاع کو روکنے اور ان کے دانشمندانہ استعمال کو یقینی بنانے کیلئے نئی مائننگ پالیسی مرتب کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے جبکہ نئی پالیسی کی تشکیل تک صوبے میں نئے مائننگ لیزز کے اجراءپر پابندی لگانے کی ہدایت کی ہے۔ وہ گزشتہ روز محکمہ معدنی ترقی کے پہلے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان کے علاوہ سیکرٹری معدنیات حمیداللہ شاہ ، سیکرٹری خزانہ عامر سلطان ترین اور دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس کو محکمہ کے جملہ انتظامی ا ±مور، ترقیاتی منصوبوں اور کارکردگی کے علاوہ شعبہ معدنیات کے ذریعے حکومت کو حاصل ہونے والی آمدنی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔

 

وزیراعلیٰ نے محکمہ معدنیات سے جاری کردہ تمام لیزز کی تفصیلات طلب کی ہےں جبکہ متعلقہ حکام کو معدنی شعبے کی ترقی کےلئے ایک الگ سے کمپنی کے قیام پر ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے محکمہ معدنیات کے جملہ امور کو پیپر لیس بنانے اور صوبے میں مکینکل مائننگ متعارف کرانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ہمارا صوبہ قیمتی معدنیات سے مالامال ہے اور صوبے کی آمدن بڑھانے کےلئے انکا دانشمندانہ استعمال وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ معدنیات اس صوبے کے عوام کی ملکیت ہےں، کسی کو بھی صوبے کے وسائل کو اپنے ذاتی فائدے کےلئے استعمال کرنے نہیں دیا جائے گابلکہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے استعمال میں لایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے مائننگ لیزز کے اجراءکےلئے ای بڈنگ کا نظام متعارف کرانے کی بھی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ صوبائی آمدن کو بڑھانے کےلئے مائننگ کے شعبے میں بنیادی اصلاحات کی جائیں گی۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کےلئے سازگار ماحول بنایا جائے گااور سرمایہ کاری کی خواہشمند کمپنیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی جبکہ سرمایہ کاروں کو ایز آف ڈوئینگ بزنس پالیسی کے تحت تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ جو لیز ہولڈرز حکومت کو اس کا پورا شیئر نہیں دیں گے اور حکومت کی شرائط تسلیم نہیں کریں گے وہ خیبرپختونخوا میں مائننگ نہیں کر سکیں گے۔

 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور ٹانک کی علاقہ گومل بازار میں نا معلوم افراد کی پولیس اہلکار پر فائرنگ کی مذمت

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے گزشتہ روز ٹانک کے علاقہ گومل بازار میں نا معلوم افراد کی پولیس اہلکار پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے شہید پولیس اہلکار کے لواحقین کے لیے شہید پیکج کا اعلان کرتے ہوئے آئی جی پی کو شہید پولیس اہلکار کے لواحقین کو شہداءپیکج کے تحت معاوضہ دینے کے لئے ضروری کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے پولیس کے اعلیٰ حکام کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے بھی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے شہید اہلکار کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے خیبر پختونخوا پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں، ہم پولیس شہداءکی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، صوبائی حکومت شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86100