![Chitral Times - The voice of Chitral | وزیراعلیِ کامالی طور پر کمزور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز(ٹی ایم ایز) کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگیوں کےلئے خصوصی فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ chitraltimes cm kp ali amin gandapur chairing public health meeting](https://chitraltimes.com/wp-content/uploads/2024/03/chitraltimes-cm-kp-ali-amin-gandapur-chairing-public-health-meeting.jpg?v=1710177247)
وزیراعلیِ کامالی طور پر کمزور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز(ٹی ایم ایز) کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگیوں کےلئے خصوصی فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیِ کامالی طور پر کمزور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز(ٹی ایم ایز) کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگیوں کےلئے خصوصی فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ
پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیراعلیٰ نے محکمہ بلدیات کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مالی طور پر کمزور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز(ٹی ایم ایز) کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگیوں کےلئے خصوصی فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور متعلقہ حکام کواس مقصد کےلئے ڈیڑھ ارب روپے ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ مذکورہ ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہیں اور پنشنز ادا کی جائیں تاکہ ان ملازمین کو رمضان کے دوران اور عید پر کوئی مالی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ مالی طور پر کمزور ٹی ایم ایز کو گزشہ کئی ماہ سے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگیوں کا مسئلہ درپیش ہے جس کی وجہ سے ملازمین کو مالی مسائل کا سامنا ہے۔ وزیراعلیٰ کو اجلاس کے دوران محکمہ بلدیات کے جملہ انتظامی و مالی امور ، ترقیاتی منصوبوںبشمول خیبرپختونخوا سیٹیز امپرومنٹ پروجیکٹ(KPCIP) کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب کے علاوہ وزیراعلیٰ کے سیکرٹری بلدیات داو¿د خان اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔