Chitral Times

Dec 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

Posted on
شیئر کریں:

وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف نے گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔وزیراعظم سیکرٹریٹ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی میں 4 وفاقی وزراء سمیت 3 صوبائی وزیر بھی شامل ہیں، صوبائی وزراء انجینئرمحمد انور، انجینئر اسماعیل، فتح اللہ خان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان بھی کمیٹی کے ممبر ہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ امید ہے کمیٹی کے ذریعے بہت جلد گلگت بلتستان کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے، کمیٹی کا مقصد گلگت بلتستان کے مالی معاملات کے حوالے سے سفارشات مرتب کرنا، دیامر بھاشا ڈیم سے گلگت بلتستان کو خالص ہائیڈل منافع کے حوالے سے سفارشات مرتب کرنا شامل ہے۔کمیٹی گلگت بلتستان میں چار اضافی اضلاع (تاتل، تانگیر، روندو، گوپس/یٰسین) کے قیام کی فزیبلٹی کا جائزہ لینے اور قابل عمل سفارشات فراہم کرنے سمیت گلگت بلتستان میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی وضع کرے گی اور عملدرآمد کا پلان فراہم کرے گی۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کا مقصد گندم کی سبسڈی کے لیے ایک طویل المدتی پائیدار منصوبے پر غور کرنا اور تجویز کرنا جس میں گندم کی قیمت کو معقول بنانا اور ٹارگٹڈ سبسڈی شامل ہو سکتی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی 30 دنوں کے اندر اپنی سفارشات وزیر اعظم پاکستان کو پیش کرے گی، وزارت امور کشمیر اور گلگت بلتستان کمیٹی کو سیکرٹریل معاونت فراہم کرے گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, گلگت بلتستانTagged
89318