Chitral Times

Mar 21, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعظم نے نومنتخب وزرا، معاونین خصوصی اور مشیران کے قلمدانوں کا اعلان کردیا

Posted on
شیئر کریں:

وزیراعظم نے نومنتخب وزرا، معاونین خصوصی اور مشیران کے قلمدانوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے نومنتخب وزرا کے قلمدانوں کا اعلان کردیا جس کا کابینہ ڈویڑن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کو پارلیمانی امور، علی پرویز ملک کو پیٹرولیم، اورنگزیب کچھی کو قومی ورثہ اور ثقافت کا قلمدان سونپ دیا۔کابینہ ڈویڑن کے نوٹی فکیشن کے مطابق خالد مگسی کو سائنس و ٹیکنالوجی، حنیف عباسی کو محکمہ ریلویز، معین وٹو کو آبی وسائل اور جنید انور کو میری ٹائم افیئرز کا قلمدان دیا گیا ہے۔رضا حیات ہراج کو دفاعی پیداوار، سردار محمد یوسف کو مذہبی امور، سید مصطفیٰ کمال کو نیشنل ہیلتھ سروسز اور رانا مبشر اقبال کوپبلک افیئرز یونٹ اور شزا فاطمہ کو وفاقی وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کا قلمدان دیا گیا ہے۔

 

وزرائے مملکت میں رشید احمد خان کو نیشنل فوڈ سیکیورٹی، عبدالرحمٰن خان کانجو کو پاور ڈویڑن، عقیل ملک کو قانون و انصاف، بلال اظہر کیانی کو ریلویز، کیسو مل کھیئل داس کو مذہبی امور، محمد عون ثقلین چوہدری کو اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ، مختار احمد ملک کو صحت، طلال چوہدری کو داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول، وجیہہ قمر کو تعلیم کا قلمدان سونپا گیا ہے۔وزیراعظم کے خصوصی معاونین میں شامل ہارون اختر کو صنعت و پیداوار، حذیفہ رحمٰن کو قومی ورثہ و ثقافت، مبارک زیب کو قبائلی امو اور طلحہٰ برکی کو معاون خصوصی برائے سیاسی امور مقرر کیا گیا ہے۔وزیراعظم کے مشیران میں ڈاکر توقیر حسین شاہ کو پرائم منسٹر آفس، محمد علی کو نجکاری اور پرویز خٹک کو مشیر داخلہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔کابینہ میں ردو بدل کے بعد وفاقی وزیر خواجہ آصف دفاع، اعظم نذیر تارڑ وفاقی وزیر قانون و انصاف، مصدق ملک وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی، عطااللہ تارڑ وفاقی وزیر اطلاعات ہوں گے۔خالد مقبول صدیقی وفاقی وزیر تعلیم، قیصر احمد شیخ وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ، عبدالعلیم خان وفاقی وزیر مواصلات، چوہدری سالک حسین وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز اور رانا تنویر قومی تحفظ خوراک کے وفاقی وزیر ہوں گے۔

 

 

نیپرا نے مسلسل دوسرے ماہ بھی کراچی کو ماہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں مکمل ریلیف نہیں دیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)نیپرا نے کراچی کو مسلسل دوسرے ماہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے مکمل ریلیف سے محروم کردیا، کے الیکٹرک کی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست پر کراچی کے شہریوں کو 3 روپے فی یونٹ ریلیف دیا گیا۔ نیپرا نے گزشتہ روز کے الیکٹرک صارفین کے لیے 3 روپیفی یونٹ کمی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔نیپرا نیبجلی کی قیمت میں کمی کا یہ نوٹی فکیشن دسمبر 2024 کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت جاری کیا تھا۔تاہم نیپراکی ورکنگ کے مطابق دسمبر کی ایڈجسٹمنٹ میں 5 روپیفی یونٹ کمی بنتی تھی، صارفین کو مزید 2 روپے فی یونٹ کمی منتقل نہیں کی گئی۔یاد رہے کہ نومبر کی ایڈجسٹمنٹ میں بھی 5 روپے کمی بنتی تھی تاہم 1.23 روپے فی یونٹ کمی کی گئی تھی، کے الیکٹرک نے نومبر کی ایڈجسٹمنٹ میں 4 روپے98 پیسے فی یونٹ کی کمی مانگی تھی۔نومبر کی ایڈجسٹمنٹ پر ممبر ٹیرف نیپرا مطہر نیاز رانا نے اختلافی فیصلہ بھی دیا تھا، ممبر ٹیرف نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کوپورا ریلیف نہ دینیکی مخالفت کی تھی۔ممبر ٹیرف نیپرا نے کہا تھا کہ ’کے الیکٹرک‘ کے لیے نومبر کی اصل ایڈجسٹمنٹ 5 روپے کمی بنتی تھی۔

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
99890