Chitral Times

Oct 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعظم عمران خان نے‘کامیاب جوان پروگرام’لانچ کرنے کی منظوری دے دی

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد(سی ایم لنکس) وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام لانچ کرنیکی منظوری دے دی،10 لاکھ نوجوان براہ راست پروگرام سے مستفید ہو سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں معاون خصوصی یوتھ افیئر عثمان ڈار نے نوجوانوں کی ترقی،کاروبارکی فراہمی کے لئے”کامیاب جوان“پروگرام پر بریفنگ دی اور عمران خان کو منصوبے کے خدو خال سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا، 10 لاکھ نوجوان براہ راست پروگرام سے مستفید ہو سکیں گے۔اجلاس میں نعیم الحق،قائم مقام گورنراسٹیٹ بینک، صدر نیشنل بینک،صدربینک آف خیبر صدر بینک آف پنجاب نے شرکت کی جبکہ چیئرمین نادرا، چیئرمین این ٹی سی، چیئرمین این آئی ٹی بی اور سینئر افسران بھی شریک تھے۔یاد رہے رواں سال مئی میں وفاقی کابینہ نے ”کامیاب جوان ”پروگرام کی اصولی منظوری تھی، عثمان ڈار کا کہنا تھا نوجوانوں حکومتی منصوبے سے فائدہ اٹھانے کے لییتیار ہو جائیں، کامیاب جوان پروگرام ملک کے نوجوانوں کی قسمت بدل سکتا ہے۔بعد ازاں اقوام متحدہ نے“کامیاب جوان پروگرام”کی کامیابی کے لئے تعاون کی پیشکش کی تھی، حکام کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مالی اورتکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے جبکہ کا کہنا تھا عثمان ڈاراقوام متحدہ کیساتھ مل کرنوجوانوں کی فلاح وبہبودپرکام کریں گے۔خیال رہے جولائی میں وزیراعظم عمران خان نے ’اسٹارٹ اپ پاکستان پروگرام‘ کو جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا، پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور ملک میں اونٹری پرینورشپ کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
25247