Chitral Times

Oct 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

واٹر سپلائی سکیم گولین گول ٹو چترال سٹی پر بحالی کاکام مکمل، کوغذی کے مقام پر مین سپلائی لائن میں سیلابی ملبہ جمع ہونے کے باعث آج پانی کی ترسیل بحال نہ ہوسکی۔ پی ۔ایچ۔ ای ڈیپارٹمنٹ

Posted on
شیئر کریں:

واٹر سپلائی سکیم گولین گول ٹو چترال سٹی پر بحالی کاکام مکمل، کوغذی کے مقام پر مین سپلائی لائن میں سیلابی ملبہ جمع ہونے کے باعث آج پانی کی ترسیل بحال نہ ہوسکی۔ پی ۔ایچ۔ ای ڈیپارٹمنٹ

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپاٹمنٹ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ سیلاب کے بعد متاثرہ واٹر سپلائی سکیم گولین گول ٹو چترال سٹی میں مرمت کا کام مکمل ہے، تاہم کوغذی پل کے قریب تقریباً 300 فٹ مین سپلائی پائپ لائن کے اندر کیچڑ اور پتھر جمع ہونے کی وجہ سے آج پورا دن محنت کے باوجود سپلائی مین کو نہیں کھولا جا سکا۔

شام کے وقت ایکسن پیلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن لویر چترال انجینئر ارشاد اقبال نے سایٹ کا وزٹ کرکے متاثرہ جگہے میں نئے پائپ لائن بچھانے کی ہدایت دی ہے۔ جس پر آج شام ہی کھدائی کا کام شروع کیا گیا ہے۔اج ساری رات مذکورہ ایریا میں کام جاری رہے گا۔

 

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپاٹمنٹ کے اہلکار، انجینئرز اور ذمہ داران انتہائی مستدعی سے کام کررہے ہیں، اور دن رات کام کرکے سیلاب سے متاثرہ اسکیموں کو بحال کرکے صارفین کو پانی کی سپلائی بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں، یہی وجہ ہے کہ چترال شندور روڈ کی تعمیر کے دوران بھی روزانہ کی بنیاد پر سپلائی لائن کو انٹرلینک کرنے متبادل او رمحفوظ جگہے میں نصب کرنے کا سلسلہ جاری ہے مگر صارفین کو کسی لمبے عرصے کیلئے پانی کی ترسیل بند نہ ہوئی۔جس پر صارفین نے پی ۔ایچ۔ای کے تمام حکام اور اہلکاروں کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

chitraltimes golen gol chitral water supply scheme chitraltimes golen gol chitral water supply schemeأ

chitraltimes golen gol chitral water supply scheme rehabilitation city


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
91728