وادی کلاش رومبور میں ٹیلی نار کی ناقص سروس کے خلاف احتجاج ، مظاہرین تھانے پنہچ گئے ۔ ٹیلی نار کمپنی کو تین دن کی مہلت ۔ سسٹم ٹھیک نہ ہونے کی صورت میں دھرنے کا اعلان
وادی کلاش رومبور میں ٹیلی نار کی ناقص سروس کے خلاف احتجاج ، مظاہرین تھانے پنہچ گئے ۔ ٹیلی نار کمپنی کو تین دن کی مہلت ۔ سسٹم ٹھیک نہ ہونے کی صورت میں دھرنے کا اعلان
چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) چترال میں سیلولرسروس دینے والی کمپنی ٹیلی نار کی ناقص سروس کے خلاف رومبور کے نوجوانوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے رومبور تھانے پہنچ گئے، جنریٹر، سولر سسٹم اوربیٹری کی خرا بی دورکرنے کے ساتھ تیل فراہم کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے ایس ایچ او تھانہ رومبور کی یقین دہانی کے بعد احتجاجی مظاہرے کو مؤخر کیا گیا ، جمعہ کے روز وادی رومبور کے سوشل ایکٹویسٹ صحافی فتح اللہ ، سیاسی و سماجی شخصیت دوردن صوبیدار ( ر ) ، سابق وائس چیئرمین رحمت زار ، صابر احمد اور پیر زادہ کی قیادت میں رومبور تھانے کو آگاہ کیا کہ تین دن کے اندر زمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے بصورت دیگر ہم ٹیلی نار ٹاور کو اکھاڑ پھینکنے اور چاوموس تہوار کے دوران دوباش روڈ کو بلاک کرکے دھرنے دینے پر مجبور ہوں گے۔
یاد رہے کہ وادی کالاش رومبور میں ایک سال سے تیل کی فراہمی میں کوتاہی، سولر سسٹم کی خرابی اور سٹاف کی ناقص کارکردگی کے باعث صارفین انتہائی مشکلات کا شکار ہیں ۔ ٹیلی نار صارفین صرف صبح 9 بجے سے سہ پہر4 بجے تک سروس استعمال کرسکتے ہیں جس کے بعد سگنیل غائب ہوجاتےہیں، جوکہ کمپنی کے لئے لمحہ فکریہ ہے، علاقےکے صارفین نے ضلعی انتظامیہ سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کا مطالبہ کیا ہے۔