Chitral Times

Jul 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وادی کالاش میں مسلم اور کالاش کمیونٹی کے درمیان محبت اور بھائی چارہ مثالی ہے۔ ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن محمد علی خان کا کالاش ویلی کے دورے کے موقع پر خطاب

Posted on
شیئر کریں:

وادی کالاش میں مسلم اور کالاش کمیونٹی کے درمیان محبت اور بھائی چارہ مثالی ہے۔ ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن محمد علی خان کا کالاش ویلی کے دورے کے موقع پر خطاب

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن محمد علی خان کا کیمپ آفس بمبوریت میں رمبور, بریر اور بمبوریت کے معتبرات کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا۔ میٹنگ میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان,ایس۔پی۔انوسٹی گیشین محمد ستار خان, اسسٹنٹ کمشنر چترال عدنان حیدر ملوکی ,ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت حسن اللہ, معتبرات علاقہ, ویلیج کونسل ممبران مسلم اور کیلاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان نے شراکاء میٹنگ سے اپنے خطاب میں کہا کہ چترال ایک پر امن علاقہ ہے اور یہاں کے لوگ انتہائی مہمان نواز اور محبت کرنے والے ہیں چترال کے اس امن کو برقرار رکھنے میں سکیورٹی فورسز اور لوئر چترال پولیس اپنی ذمہ داریاں بخوبی سر انجام دے رہی ہیں۔ آر۔پی۔او ملاکنڈ نے مزید کہا کہ وادی کیلاش میں مسلم اور کیلاش کمیونٹی کے درمیان محبت اور بھائی چارہ ایک بہترین مثال ہے اور یہاں کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ اس بھائی چارے کو ہمیشہ برقرار رکھے ۔وادی کیلاش اپنی منفرد ثقافت اور قدیم تہذیب کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے اور سالانہ ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکی سیاح یہاں آتے ہیں علاقے میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے میں لوئر چترال پولیس اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہیں اور مستقبل میں اس سلسلے میں مزید اقدامات کئے جائیں گے ۔ پروگرام کے آخر میں معتبرات علاقہ نے آر۔پی۔او صاحب کو بمبوریت کا وزٹ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور لوئر چترال پولیس کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ۔

chitraltimes rpo malakand kalash valley visit 2

chitraltimes rpo malakand kalash valley visit 4

chitraltimes rpo malakand kalash valley visit 1 chitraltimes rpo malakand kalash valley visit 5

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
78822