
وادی پرسان روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے سے ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند
وادی پرسان روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے سے ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند،
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) آج وادی پرسان میں سڑک پر خطرناک لینڈ سلائیڈ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے باعث سڑک مکمل طور پر بند ہوگئ ہے پہاڑی سڑک گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کے لیے غیر محفوظ ھو گئی ہے۔ اور گاؤں کے لوگ مکمل طور پر محصور ہو کر رہ گے ہیں۔
گاوں کے لوگ متعلقہ سرکاری محکموں اور این جی اوز سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر سڑک کو کھولنے اور مسافروں کے لیے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لے فوری اقدامات کریں۔