Chitral Times

Jul 17, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ن لیگ کو 20، پی پی 13، ایم کیو ایم کو 5 مخصوص نشستیں ملنے کا امکان

Posted on
شیئر کریں:

ن لیگ کو 20، پی پی 13، ایم کیو ایم کو 5 مخصوص نشستیں ملنے کا امکان

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)تیرہ سیاسی جماعتیں قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی دوڑ سے باہر ہوگئیں، ن لیگ کو 20، پی پی 13، ایم کیو ایم کو 5 مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے جب کہ پی ٹی آئی کی 27 مخصوص نشستوں کا مستقبل الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں ہے۔ مخصوص نشستوں کی دوڑ سے باہر ہوئی تیرہ جماعتوں میں جماعت اسلامی، جے یو آئی ف، تحریک لبیک، اے این پی، آئی پی پی، مسلم لیگ ضیاء پختونخوا ملی عوامی پارٹی، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس شامل ہیں، مسلم لیگ ق کو بھی مخصوص نشستوں کے حصول میں مشکلا ت درپیش ہیں۔اسی طرح پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے ارمان پر بھی پانی پھر گیا، مرکزی مسلم لیگ، نیشنل پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی بھی مطلوبہ نتائج حاصل نہ کرسکیں۔جن جماعتوں کو مخصوص نشستیں ملیں گی ان میں مسلم لیگ ن کو قومی اسمبلی میں 16 خواتین اور 4 اقلیتوں کی مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے پیپلز پارٹی کو 11 خواتین اور 2 خواتین کی مخصوص نشستیں ملنے کا عمل متوقع ہے۔ایم کیو ایم کو قومی اسمبلی میں خواتین کی 4 اور ایک اقلیتی نشست ملنے کاامکان ہے، پی ٹی آئی کی 27 مخصوص نشستوں کا مستقبل الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں ہے، الیکشن کمیشن کی صوابدید پر خواتین کی 23 اور 4 اقلیتی نشستیں سنی اتحاد کونسل کو ملیں گی۔

پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ، شیڈول تیار

اسلام آباد(سی ایم لنکس)تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں، پی ٹی آئی اگلے15دن میں انٹرا پارٹی انتخابات کروائے گی۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے شیڈول تیار کر لیا ہے،تحریک انصاف کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن ہوں گے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے گورنر پنجاب کیلئے 3 نام سامنے آ گئے۔پی ٹی آئی چاروں صوبوں اور وفاق میں بیک وقت انتخابات کرائے گی، ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر کو امیدوار چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
85566