
نیپرا کا ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کے تحت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
نیپرا کا ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کے تحت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے تحت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، قومی اوسط فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) میں 2.1240 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، جس سے ایندھن کی اصل قیمت 10.8860 روپے فی کلو واٹ ہو گئی ہے، جو پہلے 13.0100 روپے فی کلو واٹ کی شرح سے تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں 3 روپے فی یونٹ جبکہ ملک کے دیگر حصوں کے صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کے نوٹیفکیشنز بھی جاری کردیے ہیں، نوٹیفکیشن کے تحت صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف مارچ کے بلوں میں ملے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کیالیکٹرک کے لیے بجلی دسمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی جبکہ باقی ملک کے لییجنوری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی