Chitral Times

Feb 9, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نیشنل آئس ہاکی چیمپئن شپ کا گلگت بلتستان میں آغاز، لاسپور کی دوٹیمیں خیبرپختونخوا صوبے کی نمائندگی کرینگی

شیئر کریں:

نیشنل آئس ہاکی چیمپئن شپ کا گلگت بلتستان میں آغاز، لاسپور کی دوٹیمیں خیبرپختونخوا صوبے کی نمائندگی کرینگی

گلگت بلتستان ( چترال ٹائمزرپورٹ ) نیشنل آئس ہاکی چیمپئن شپ   نلتر، گلگت بلتستان میں شروع ہو گئی ہے، جس میں پاکستان بھر سے ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ خیبرپختونخوا سے دو ٹیمیں، “خیبرپختونخوا وولوز” (بوائز) اور “خیبرپختونخوا ڈاؤ” (گرلز)، چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد نلتر پہنچ چکی ہیں اور صوبے کی نمائندگی کریں گی۔

یہ دونوں ٹیمیں ہرچین لاسپور (مستوج )سے تعلق رکھتی ہیں، جنہوں نے دسمبر میں شندور میں منعقدہ پہلے آئس ہاکی ٹورنامنٹ میں نہ صرف نمایاں کامیابی حاصل کی بلکہ نیشنل آئس ہاکی چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کیا۔

ان ٹیموں کی شاندار کارکردگی سرائے شندور گیسٹ ہاؤس کے مالک اور ونٹر اسپورٹس کے سرگرم سرپرست، آصف اقبال کی رہنمائی کا نتیجہ ہے۔
آصف اقبال نہ صرف خیبرپختونخوا میں ونٹر اسپورٹس کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں بلکہ انہوں نے آئس ہاکی کی ترویج کے لیے ایک اکیڈمی بھی قائم کی ہے۔ سرائے شندور اکیڈمی نے خیبرپختونخوا ٹورزم کارپوریشن کے تعاون سے شندور جھیل پر تاریخ کے پہلے آئس ہاکی ٹورنامنٹ کا کامیابی سے انعقاد کیا۔

آج نیشنل آئس ہاکی چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرنے والی دونوں ٹیمیں ٹیم مینجر آصف اقبال کی سرپرستی اور ٹیم کپتان محسن علی خان کی قیادت میں میدان میں اتریں گی، جو نہ صرف علاقے بلکہ پورے صوبے کے لیے باعثِ فخر ہے۔ یہ ان کی محنت اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 

 

chitraltimes national ice hockey championship 2

chitraltimes national ice hockey championship 4

chitraltimes national ice hockey championship 5

chitraltimes national ice hockey championship 6

chitraltimes national ice hockey championship 1

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
98189