Chitral Times

Jul 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان انتقال کرگئے، نگران کابینہ بھی تحلیل، خیبرپختونخوا میں 3 روزہ سوگ کا اعلان

شیئر کریں:

نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان انتقال کرگئے، نگران کابینہ بھی تحلیل، خیبرپختونخوا میں 3 روزہ سوگ کا اعلان

پشاور( چترال ٹائمزرپورٹ)نگران وزیراعلیِ خیبرپختونخوا اعظم خان انتقال کرگئے ، چارسدہ میں سپر د خاک کردیا گیا ۔نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمد اعظم خان کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا۔سرکاری اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میں 11 سے 13 نومبر تک سوگ منایا جائے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔واضح رہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اعظم خان کو ڈائریا کی شکایت پر طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث گزشتہ شب پشاور میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس لایا گیا تھا جہاں آج ان کا انتقال ہو گیا۔دریں اثنا وزیراعلیِ کی انتقال پر خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ بھی تحلیل ہوگئ ہے، تمام اختیارات گورنر کو سپرد ہوگئے ہیں۔نئے کابینہ کا فیصلہ سینٹ کی  کمیٹی کریگی ۔

 

صدر عارف علوی کا نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد(سی ایم لنکس)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں صدر مملکت نے نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔انہوں نیکہا کہ مرحوم اعظم خان کے ساتھ ملاقاتوں میں اْنہیں ایک شریف النفس انسان پایا۔صدر مملکت نے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اورصبر جمیل کی دعا کی۔صدر مملکت نے مرحوم اعظم خان کیلئے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا بھی کی۔

 

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کانگراں وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے نگراں وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیاہے۔ ہفتہ کواپنے ایک بیان میں وزیرِ اعظم نے مرحوم کیلئے بلندی درجات اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔وزیراعظم نے کہاکہ اعظم خان نے تمام عمر عوام کی بطور ایک فرض شناس اور قابل افسر خدمت کی، بطور سرکاری افسر ان کاکردار تمام سول سرونٹس کیلئے مشعل راہ رہے گا۔وزیراعظم نے کہاکہ اعظم خان نے بطور نگران وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا مشکل وقت میں صوبے کے انتظامی امور کو احسن طریقے سے انجام دیا،اعظم خان نے صوبے میں امن و امان اور اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے۔

 

نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی کا نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد(سی ایم لنکس)نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اور صوبے کیلئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ہفتہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر مرتصی سولنگی نے کہا کہ اعظم خان کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا، مرحوم اعظم خان شریف النفس اور شائستہ انسان تھے۔ انہوں نیکہا کہ بطور نگران وزیراعلیٰ انہوں نے پیشہ وارانہ امور میں ہمیشہ مدد کی۔آزادیِ اظہار، صحافیوں کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کیلیے جب بھی میں نے ان سے رابطہ کیا، انہوں آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کیا اور ہر ممکن مدد کی۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

 

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اعلی محمد اعظم خان کی ناگہانی وفات پر نہایت دکھ کا اظہار

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اعلی محمد اعظم خان کی ناگہانی وفات پر نہایت دکھ کا اظہار کیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور صدمے کے ان لمحات میں مرحوم وزیراعلی کے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
81560