Chitral Times

Jul 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نگران وزیر مواصلات بہت جلد چترال کا دورہ کریں گے، شہزادہ افتخارالدین کی ملاقات اور چترال کے سڑکوں کے بارے وفاقی وزیر کو بریفنگ

شیئر کریں:

نگران وزیر مواصلات بہت جلد چترال کا دورہ کریں گے، شہزادہ افتخارالدین کی ملاقات اور چترال کے سڑکوں کے بارے وفاقی وزیر کو بریفنگ

اسلام آباد ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے سابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدین نے آج نگران وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ سے ان کے دفتر میں ملاقا ت کی ۔ ملاقات میں خالد ایڈوکیٹ اور سلطان محمود بھی موجود تھے۔ شاہد اشرف تارڑ وہی شخصیت ہے جس نے بطور چیرمین این ایچ اے لواری ٹنل کا مصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچانے میں سب سے اہم کردار ادا کیا تھا۔ شہزادہ افتخار الدین نے نگران وزیر مواصلات کو چترال کے سڑکوں کے حوالے سے بریفینگ دی نگران وزیر مواصلات کو گزشتہ دن کاری کے مقام پر روڈ میں آنے والے ناخوشگوار واقعے سے بھی اگاہ کیا بلاسٹنگ سے پہاڑوں میں جو دراڑیں آئے ہیں بارش اور زلزلے کیوجہ سے کس طرح کے خطرات درپیش ہو سکتے اس حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی اور سول سوسائٹی کے تحفظات بھی نگران وزیر تک پہنچائے ۔نگران وزیر مواصلات نے شہزاہ افتخار کو یقین دہانی کرائی کہ اس حوالے سے لائحہ عمل بنائیں گے اور عوام کے تحفظات دور کریں گے

اس کے علاوہ بونی مستوج شندور روڈ، گرم چشمہ روڈ اور کیلاش ویلی روڈ کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ بونی مستوج شندور روڈ بہت جلد پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ لوٹ کوہ ویلی سے تعلق رکھنے والے سلطان محمود نے گرم چشمہ روڈ کے حوالے سے نگران وزیر مواصلات کو بریفنگ دی ۔نگران وفاقی وزیر مواصلات نے یقین دہانی کرائی کہ گرم چشمہ روڈ کے PC-1 کو بھی Revise کیا جائیگا۔اور چترال کے سڑکوں کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائیگا۔ اس ملاقات میں خالد ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔
آخر میں شہزادہ افتخار الدین نے نگران وزیر مواصلات کو دورہ چترال کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی بہت جلد نگران وزیر مواصلات چترال کا دورہ کریں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
82304