نومنتخب ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کے بجٹ کی سفارش
نومنتخب ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کے بجٹ کی سفارش
اسلام آباد(چتترال ٹائمزرپورٹ) 16ویں قومی اسمبلی کے استقبال کی تیا ریاں مکمل ہیں۔ نو منتخب ارکان اسمبلی کی تنخوا ہوں اور مراعات کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کے مالیاتی بجٹ کی سفارشات تیار کرلی گئی۔ارکان اسمبلی کو مراعات کے مد میں 25بزنس کلاس ایئر ٹکٹ،3لاکھ مالیت کے ٹریولنگ واؤچر، بمع فیملی بلیو پاسپورٹ کی سہولت میسر ہوگی۔ارکان اسمبلی کی تنخواہوں پر سالانہ 41کروڑ11لاکھ، دیگر الاؤنسز کیلئے 13کروڑ، ریگولر الاؤنس کیلئے 9کروڑ60لاکھ، دیگر الاؤنسز کیلئے 3 کروڑ40لاکھ روپے مختص کیے گئے جبکہ ارکان کے ٹریولنگ اور ٹرانسپورٹیشن کیلئے89کروڑ 5 لاکھ روپے مختص کیے گئے۔دوسری جانب نومنتخب ارکان اسمبلی کو 1لاکھ50ہز ارماہانہ بنیادی تنخواہ،38ہزار اضافی الاؤنسز کی مد میں ملے گا۔ ارکان اسمبلی کو ٹیلی فون کی مد میں 10ہزار، آفس الاؤنس میں 8 ہزار ملیں گے۔ جبکہ ایڈہاک ریلیف کی مد میں 15ہزار، اضافی الاؤنس کی مد میں 5ہزار ملیں گے۔
اراکین اسمبلی اجلاس میں شرکت کی صورت میں ڈیلی اور کنوینس الاؤنس حاصل کرنے کے مجاز ہونگے۔ ارکان اسمبلی 4ہز ار800 روپے اسپیشل،2 ہزار800 عام الاؤنس جبکہ 2000 روپے یومیہ کنوینس الاؤنس کی مد میں حاصل کرسکیں۔۔رکن اسمبلی کو ملک کے اندرسفر پر بزنس کلا س، بیرون ملک سرکاری دورے پر فرسٹ کلاس میں مفت سفر کی سہولت میسر ہوگی۔۔ دوران ڈیوٹی رکن اسمبلی یومیہ 2ہز ار روپے گھریلو الاؤنس بھی حاصل کرنے کے حقدار ہونگے۔۔ارکان اسمبلی کوسالانہ3 لاکھ روپے کے ٹریول واؤچرز،25بزنس کلاس مفت ریٹرن ٹکٹ بھی فراہم کیے جائینگے۔۔ ہر رکن اسمبلی اور انکی فیملی ممبران سرکاری پاسپورٹ پر سفر کرنے کے مجاز ہونگے۔ ارکان اسمبلی اور انکی فیملی ممبران کو بلیو پاسپورٹ کا اجراء کیا جائیگا۔۔قائمہ کمیٹی کے چیئرمین بننے پر 25ہز ار روپے اعزازیہ دیا جائیگا۔چیئرمین کمیٹی بننے پر رکن کو پرائیوٹ سیکرٹری،اسٹینو،نائب قاصد اور ڈرائیور بھی دیا جائیگا۔رکن اسمبلی کو بطور چیئرمین کمیٹی 1300 سی سی گاڑی کیساتھ 600 لیٹر فیول بھی فراہم کیا جائیگا۔
لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ملزم کو 20 سال قید کی سزا
گوجرانوالہ(سی ایم لنکس)لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ایک انسانی اسمگلر کو عدالت نے 20 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں لیبیاکشتی حادثے سے متعلق سماعت ہوئی، عدالت نے ملزم شہزاد الٰہی کو 20 سال قید اور 14 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔استغاثہ کے مطابق ملزم نے بذریعہ ہوائی جہاز اٹلی بھجوانیکا جھانسہ دیکر 24 لاکھ روپے وصول کیے اور بعد میں غیر قانونی طور پر لیبیا بھجوا دیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے شہری کو اٹلی بھجوانے کے نام پر 23 لاکھ روپے وصول کیے تھے، احسن اقبال نامی متاثرہ شہری لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہوگیا تھا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کیخلاف 2023 میں کمپوزیٹ سرکل گوجرانوالہ میں مقدمہ درج ہوا تھا۔
امریکا اور یورپی یونین کا روس پر اضافی پابندیاں لگانے کا اعلان
اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)امریکا اور یورپ نے روس پر اضافی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ جاپانی خبررساں ادارے این ایچ کے،کے مطابق یوکرین کے خلاف جنگ اور اپوزیشن لیڈر الیکسی نوالنی کی موت کے جواب میں امریکا نے روس پر 500 سے زیادہ نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔یہ پابندیاں نوالنی کی قید سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ساتھ روس کے مالیاتی شعبے، دفاعی صنعت اور دیگر پر عائد کی گئی ہیں۔امریکا نے جنگ میں مدد فراہم کرنے والی تقریباً 100 کمپنیوں پر نئی برآمدی پابندیاں بھی لگائی ہیں۔ تازہ ترین پابندیوں میں چین اور شمالی کوریا سے منسلک کمپنیوں، اور پہلی بار ایران کی وزارت دفاع کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔یورپی یونین نے اپنی سلسلہ وار پابندیوں کے ایک نئے مرحلے کا اعلان کیا ہے جو جنگ شروع ہونے کے بعد سے اس کا 13واں مرحلہ ہے۔ اس بار، ڈرونز اور دیگر فوجی ٹیکنالوجی تک روس کی رسائی کو مزید محدود کرنے کے ساتھ ساتھ روس کو ہتھیاروں کی فراہمی میں ملوث کمپنیوں اور افراد کو نشانہ بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ان میں شمالی کوریا اور بیلاروس سے تعلق رکھنے والی کمپنیاں اور افراد بھی شامل ہیں۔