Chitral Times

Feb 9, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نوشہرہ میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے ضلعی صدر عدنان خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف لویر چترال میں پی پی پی اور پیپلز یوتھ کے رہنماؤں اور کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ، واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت

Posted on
شیئر کریں:

نوشہرہ میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے ضلعی صدر عدنان خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف لویر چترال میں پی پی پی اور پیپلز یوتھ کے رہنماؤں اور کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ، واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت

 

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) نوشہرہ میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے ضلعی صدر عدنان خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف لویر چترال میں پی پی پی اور پیپلز یوتھ کے رہنماؤں اور کارکنان نے چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی اورا س میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کی بصورت دیگر پارٹی کے مشتعل کارکنوں کو روکنا کسی کے بس کی بات نہیں رہے گی۔ پیپلز یوتھ کے سابق صوبائی نائب صدر قاضی وقار اقبال ایڈوکیٹ نے دیگر رہنماؤں بشیر احمد خان (نائب صدر)، فخر عالم ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری، زارمست خان ٹاؤن صدر، آفتاب الرحمن سابق ضلعی صدر پیپلز یوتھ اور وی سی ناظم صاحب جان کی معیت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیاکہ پی ٹی آئی حکومت امن وامان کے حوالے سے اپنے بلند بانگ دعووں کے برعکس ایک سیاسی رہنما پر قاتلانہ حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری میں یا تو ناکام ہے اور یا تو ان کی پشت پناہی کررہی ہے۔

 

انہوں نے کہاکہ اگر سائنسی بنیادوں پر تفتیش کا دائرہ کار آگے بڑہاتے ہوئے عدنان خان پر بہیمانہ حملے پر ملوث افراد کو گرفتار نہ کئے گئے تو اس کے نتیجے میں امن وامان کی صورت حال کی خرابی کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔ پی پی پی کے رہنماؤں نے اس موقع پر چترال میں حالیہ برفباری کے بعد سڑکوں کی دیکھ بال میں ناکامی اور روزانہ کے حساب سے سفر کرنے والے ہزاروں مسافروں کی قیمتی جانوں کو خطرے میں ڈالنے پر ڈپٹی کمشنر لویر چترال پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان کی غفلت قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ لواری ٹنل سے لے کر شندور اور گرم چشمہ اس ضلعے کے مصروف ترین سڑکیں ہیں لیکن برفباری کے بعد ان کی صفائی نہ ہونے کی بنا پر بعض مقاما ت پر یہ موت کا کنوان بن گئے ہیں جن میں مروئے پائین اور بکرآباد شامل ہیں جہاں ہر دم موٹر گاڑیوں کے پھسلنے کا خطرہ موجود رہتا ہے جبکہ گرم چشمہ روڈ پر حادثات روز کامعمول بن گئے ہیں۔

 

انہوں نے چترال کے ایم این اے عبداللطیف اور ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اپنی نشستوں سے فوری طور پر مستعفی ہوجائیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈی سی لویر چترال کوارڈنیشن میں ناکام رہا ہے اور منتخب نمائندگان عوام کی نمائندگی میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
98165