Chitral Times

May 12, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نوتعینات ڈی پی او چترال اپر ایس ایس پی حمیداللہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

شیئر کریں:

نوتعینات ڈی پی او چترال اپر ایس ایس پی حمیداللہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

 

 

chitraltimes dpo chitral upper Hamidullah psp

اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال اپر کے نوتعینات ضلعی پولیس سربراہ حمیداللہ (PSP) نے اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔ چارج سنبھالنے کے بعد پولیس لائنز آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔
ڈی پی او نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور ملک و قوم کے تحفظ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت کی۔

 

اس موقع پر ڈی پی او حمیداللہ نے ایس پی انویسٹیگیشن، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اور تمام ایس ڈی پی اوز کے ساتھ ایک تفصیلی اجلاس کیا۔ اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل اور پولیس کی کارکردگی پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ضلعی پولیس سربراہ نے تھانہ بونی کا اچانک دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے جوانوں کے بیرکس، کوت اور رہائشی کمروں کا معائنہ کیا۔ پولیس اہلکاروں کو درپیش مسائل بغور سنے اور ان کے جلد از جلد حل کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او بونی اور دیگر عملے کو عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ “عوامی خدمت ایک عبادت ہے، اور ہمیں اس عبادت سے کبھی غافل نہیں ہونا چاہیے۔”

 

مزید برآں، ڈی پی او نے پولیس لائنز کے مختلف شعبہ جات بشمول جنرل گودام، ڈی آر سی روم، دفاتر اور کوت کا بھی معائنہ کیا۔ اسلحہ و ایمونیشن کے ریکارڈ کی جانچ کی اور اسے محفوظ اور منظم رکھنے کی ہدایات دیں۔ جوانوں کے بیرکس کی صفائی و ستھرائی پر خصوصی توجہ دی گئی۔

 

ڈی پی او نے تمام افسران و اہلکاران کو دلجمعی، دیانتداری اور ٹیم ورک کے ساتھ فرائض انجام دینے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ “اگر ہم سب مل کر محنت کریں تو چترال اپر کو ایک مثالی ضلع بنایا جا سکتا ہے۔”

 

 

chitraltimes dpo chitral upper resume charge Hamidullah psp

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
101959