نعت شریف بحضورِ سرورِ کونینﷺ…..سردارعلی Posted on November 2, 2020November 2, 2020 شیئر کریں: احمد ؑہے محمد ؑبھی وہی میرا آقا ہے افلاک و انجم سے بھی وہ سب سے اعلیٰ ہے۔ محشر میں نہیں کوئی مشکل کوئی گٹھائیں دل میں اگر ہے نورِ محمدؑ کا ضیا ہے۔ جس دل میں محبت ہو اگر پاک نبیؐ سے اُس پہ ہمیشہ سائیہ فگن ربّ کی عطا ہے۔ اظہار مجھ سے کیا ہو میرے دل کی چاہت کی ہردم میرے آقا میرے دل میں بسا ہے۔ سورج بھی اُس کے حسن و جمال سے ہے مزئین واللہ کہ دوعالم میں وہی شمس الضحیٰ ہے۔ لولاک کی منزل سے پرے اُس کا ہے مقام جبریلؑ اُس کے در میں فقیراور گدا ہے۔ دنیا میں نہیں کوئی بشر مثلِ محمدؑ رحمت ہے دو عالم میں وہی نورِ خدا ہے۔ سردارؔ بھی آیا ہے تیرے در میں اِک غلام مولا تیرا کرم ہے کہ وہ تیرا فدا ہے۔ Post Views: 1,107 شیئر کریں: متعلقہ خبریں: شیر آیا ہے……….تحریر۔ ہما حیات مرثیہ بیاد خالد بن ولی ………..ارشاد علی ترقیاتی اورفلاحی اقدامات کو تیز ترکرنے کیلئے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کی مشترکہ کمیٹی تشکیل ماں ……………دلشاد پری Posted in تازہ ترین, شعر و شاعریTagged نعت شریف بحضورِ سرورِ کونینﷺ.....سردارعلی