Chitral Times

Sep 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نعت سرور کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم……….زاہد علی نزاری

Posted on
شیئر کریں:

اللھم صل علی محمد و آل محمد

نعت سرور کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم

وہ مہر و ماہ دل ہے، وہ دافع باطل ہےخوشبخت ہے وہ، اس کےجودین میں داخل ہے

جس کا خلق قرآن کی تفسیر باطنی ہےمیرا نبی ﷺ وہی ہے، خدائی روشنی ہے

ہے خاندان اس کا ہی نوح کا سفینہ آفاق میں، انفس میں، اللہ کا آئینہ

گوئی کہ خیلی دوراست، دراصل اوقریب استاو افضل البشر است، او عرشی عندلیب است

قانون جس کا اعلی و بہترین جہاں میں کہاں وہ آل و اصحاب نبی ﷺ کے اور کہاں میں

صل علی محمد، نور ہدی محمد ہر مسئلہٗ دین میں، عقدہ کشا محمدنبی ﷺ

مضمر ہے نور یزدان، مولا کی شریعت میں بعد از فنا، بقا بھی ہے اس کی حقیقت میں

کوثر ہے آب جنت، امید ہے بہ محشراز دست پر بہارش، باشد زبان جان تر

اب جاگ، نزاری، کب تک سوتا رہے گا یوں تواندر حریم احمد، شو دور از فسوں تو

 

 

زاہد علی نزاری شوتخار تورکھو
مورخہ ۳۰ مارچ سن ۲۰۱۹


شیئر کریں:
Posted in شعر و شاعریTagged
20492