Chitral Times

Feb 9, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نشکوہ اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی  ثریا بی بی کی کوششوں سے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول نیشکو کا ریوائزڈ پی سی ون منظور ہونے پر ان کا شکریہ ادا کیا

Posted on
شیئر کریں:

نشکوہ اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی  ثریا بی بی کی کوششوں سے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول نیشکو کا ریوائزڈ پی سی ون منظور ہونے پر ان کا شکریہ ادا کیا

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) نشکوہ اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی  ثریا بی بی کی کوششوں سے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول نیشکو کا ریوائزڈ پی سی ون منظور ہونے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ اور اسے علاقے کے لوگوں کیلئے ناقابل فراموش خدمت قرار دیا ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے علاقے کے عمائدین نے کہا ۔ کہ گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول نیشکو میں فنڈ کی عدم دستیابی کی وجہ سے کام ادھورا رہ گیا تھا۔ وزیر تعلیم کی گزشتہ مہینے دورہ چترال کے موقع پر ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محترمہ ثریا کی جانب پی سی ون ریوائز کرنے کی درخواست کی گئی تھی ۔ جسے وزیر تعلیم نے ترجیحی بنیادوں پر محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سے منظور کرا کر دوبارہ کام شروع کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں ۔

واضح رہے یہ منصوبہ اب 30 جون 2026 کو مکمل ہوگا۔ جس سے یونین کونسل تریچ اور موڑکھو کے طلباء استفادہ حاصل کریں گے ، ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی نے علاقے کے لوگوں کی درخواست پر خیبر پختونخوا حکومت کے وزیر تعلیم سے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ذریعے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول نیشکو کا ریوائزڈ پی سی ون منظور کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ جس کے منظوری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
98356