نرسنگ سٹوڈنٹ نصرت بی بی مرحومہ کی بھائی کا اظہار تشکر
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پھر گرام لاسپور کے رہائشی شکیل احمد نے اُن تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ کہ جنھوں نے انکی بہن نصرت بی بی کی اچانگ خیبر ٹیچنگ سکول آف نرسنگ کے ہاسٹل کے چھت سے گرنے کے بعد انھیں بروقت ہسپتال پہنچایا، تیماداری کی اور ان کی مدد کی ۔ چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے شکیل احمد نے بتایا کہ انکی بہن 12اکتوبر کے دن خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کی پانچ منزلہ بلڈنگ کے چھت سے اچانک گر کر شدید زخمی ہوئی تھی ۔ جنھیں موقع پر ہسپتال پہنچا یا گیا ۔ تقریبا آٹھ دن تک خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے آئی سی یو واٹ میں زیر علاج رہی ۔ ان آٹھ دنوں کے اندر KTHکے ڈاکٹرز ، نرسز ، نرسنگ سکول کے پرنسپل ، ہاسٹل وارڈن اور دوسرے عملہ نے بہت خدمت کی جسکا ہم شکرگزار ہیں۔ بالخصوص پشاور میں مقیم چترالی اسٹوڈنٹس، ملازمین و دیگر افراد جنھوں نے بار بار ہسپتال اکر میری بہن کی عیادت کی ہم ان کے شکر گزار ہیں۔