
نارے میںقرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف چترال میں زبردست احتجاجی مظاہرہ
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ناروے میںقرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف جماعت اسلامی چترال کے زیراہتمام اتالیق پل میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا. جس میںمختلف مکاتب فکر کے سینکڑوںافراد نے شرکت کی. مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ناروے کے مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے. مظاہرین نے قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے والے نوجوان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ یورپی ممالک میں گستخانہ خاکے اورقرآن پاک کی بے حرمتی جیسے واقعات خطے کے آمن کیئے خطرہ ہے . انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ناروے حکومت سے فوری طور پر سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں.انھوںنے کہا کہ ملزم لارس کو نشان عبرت بنایا جائےتاکہ آئندہ کوئی مسلمانوں کی دل آزاری نہ کرسکے. انھوں نے قرآن پاک کی بے حرمتی پر مسلم امہ کی خاموشی کو افسوسناک قرار دیا. احتجاجی جلسے سے امیر جماعت اسلامی جمشید احمد ، اسرارالدین الہلال، جے آئی یوتھ کے صدر وجیہہ الدین ودیگر نے بھی خطاب کیا.