
نارکوٹکس کنٹرول اینڈ سوشل ویلفئیر سوسائٹی کے زیراہتمام قاقلشٹ کی صفائی
کوراغ(نمائندہ چترال ٹائمز ) نارکوٹکس کنٹرول اینڈ سوشل ویلفئیر سوسائٹی کوراغ کے زیراہتمام کلین قاقلشٹ کااہتمام کیاگیااس سلسلے میں آج12اپریل بروز جمعہ جشن قاقلشٹ سے پہلےعوام کو صاف ستھرے ماحول میں جشن منانے کے مواقع فراہم کرنے کے لیےصفائی مہم چلائی گئی اورکوڑا کرکٹ کو جمع کرکے ڈمپ کیا گیا.. سوسائٹی کے ذمہ داروں نے عوام الناس خصوصا قاقلشت میں سیر کیلئے آنے والوںسے گزارش کی ہے کہ اوٹنگ کے بعد اپنا کوڑاکٹ کو ٹھکانا لگایا کریں تاکہ موسمیاتی تبدیلی پر منفی اثرات کم سے کم پڑے.
انھوںنے بتایا کہ روزانہ کم ازکم ڈھائی سو گاڑیاںقاقشلٹ کی طرف جاتے ہیں. اگر روزانہ کم از کم ڈھائی سو پیپسی کے بوتل اورپانچ سوشاپرپھینکے گئے تو خود ہی اندازہ لگائیں. جبکہ اس پاس کے لوگوںکی مال مویشیاںیہاں چرتی ہیں. گندگی پھیلانے سے یہاںکے ماحول کو نقصان پہنچنے کے ساتھ مال مویشی بھی ہلاک ہونے کا بھی قومی اندیشہ ہے . لہذا ہر کوئی اپنے حصے کا صفائی کرکے قاقلشٹ سے واپسی کریں.
دریںاثنا مختلف مکاتب فکر نے مستوج انتظامیہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ بونی پل، موژگول پل اورخاندان کے مقام پر قاقلشٹ جانے والوںکیلئے صفائی کے سلسلے میں خصوصی ہدایت نامہ جاری کیا جائے. تاکہ ماحول کو درپیش خطرات میںکمی لائی جاسکے.