نادرا آفس دروش لوئیر چترال میں افغان شہری پاکستانی شناختی بناتے ہوئے سہولت کار سمیت گرفتار
نادرا آفس دروش لوئیر چترال میں افغان شہری پاکستانی شناختی بناتے ہوئے سہولت کار سمیت گرفتار
چترال (چترال ٹائمزرپورٹ ) نادرا افس دروش میں ایک بار پھر افغان شہری کو پاکستانی شناختی کارڈ بناتے ہوئے مقامی سہولت کار سمیت گرفتارکرلیا گیاہے، دروش تھانہ میں مقدمہ درج کرکےمذید تفتیشن جاری ہے ، تفصیلات کے مطابق سہولت کار، فضل کریم سکنہ اوسیک دروش، افغان شہری کو اپنا بیٹا بتلا کر شناختی کارڈ بنوانے نادرہ افس دروش ایا تھا ،دوران تفتیش ڈائریکٹر نادرا دروش شریف احمد نے شک کی بنیاد پر معلومات حاصل کرکے انسے سچ اگلوا کر اعتراف جرم لے کر موقع پر پولیس کے حوالے کیا ، اعتراف جرم کے بعد پولیس نے افغان شہری سمیت والد (سہولت کار) کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، کامیاب تفتیشی عمل پر لوگوں نے ڈائریکٹر نادرا دروش شریف احمد کی کارکردگی کو سراہا ہے، یاد رہے ایک ماہ قبل بھی غیر قانونی طور پر کارڈ بنانے میں ملوث 12 افراد کیخلاف پہلے سے ہی مقدمات درج ہیں اور پولیس کے حراست میں ہیں ۔